بوڈا کے سابق چیرمین بابووالی اوردیگر کے خلاف ناقابل ضمانت دفعہ کے تحت مقدمہ درج،

0
Post Ad

بیدر۔(ذرائع) بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بوڈا) کے سابق چیرمین اور بی جے پی قائد جناب بابووالی کے خلاف 24/جولائی 2024؁ء کو ناقابل ضمانت دفعہ کے تحت ایک مقدمہ بوڈادفتر کے کام کاج اور رقومات جاری کرنے میں خرد برد کولے کرنیوٹاؤن پولیس اسٹیشن بیدر میں درج کیاگیاہے۔ جس کاایف آئی آرنمبر 157/2024ہے۔ دفعہ آئی پی سی 409اور 34لگائی گئی ہے۔ جو کہاجارہاہے کہ ناقابل ضمانت دفعہ ہے۔یہ مقدمہ اس وقت کے چیرمین بوڈابیدرجناب بابووالی (ملزم نمبر ایک)، اس وقت کے کمشنر بوڈا بیدر(ملزم نمبر 2) اور دیگر متعلقہ افراد (ملزمین نمبر3کے تحت) درج کیاگیاہے۔ بوڈابیدرکے موجودہ کمشنر شری کانت چمکوڈے نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بیدر کو 11/جولائی کواک مکتوب کے ذریعہ بابووالی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی گذارش کی تھی۔23/جولائی کو بنگلور میں چل رہے ودھان سودھا کے سیشن میں ایم ایل سی یوبی وینکٹیش چککے کے سوال پر شہری ترقیات کے وزیر بھیرتی سریش نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ایس پی بیدر کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔جس کے پیش نظر ایڈیشنل ایس پی بیدر کی ہدایت پر24/جولائی کو بابووالی سمیت دیگر پر دفعہ 409کے ساتھ 34آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ اس تحریر کے لکھے جانے تک بوڈا کے سابق چیرمین بابووالی کو گرفتار نہیں کیاگیاتھا۔ اور نہ ہی انھیں ضمانت ملنے کی کوئی اطلاع ہم تک بہم پہنچی ہے۔واضح رہے کہ بیدرکے سابق ایم ایل سی اروندکمارارلی کی شکایت پرحکومت کی جانب سے دوعلیحدہ علیحدہ ٹیموں نے اس معاملے کی تفتیش کی تھی۔ اور کہیں نہ کہیں فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی پائی گئی تھی۔ اس کے بعد محکمہ شہری ترقیات کی انڈرسکریڑی محترمہ لتا کے نے 13/جولائی 2024؁ء کو بابووالی کے خلاف فوج داری(کریمنل) مقدمہ درج کرنے کیلئے مکتوب بھی تحریر کیاتھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!