سرکاری اُردو ہائیرپرائمری اسکول فیض پورہ بیدر میں افسانچوں کی کامیاب نمائش کاانعقاد

0
Post Ad

بیدر۔ 6/جون (پریس نوٹ)”معروف افسانچہ نگار محمدیوسف رحیم بیدری دراصل شاعر اورا دیب ہیں۔اردو زبان کے صحافی بھی ہیں۔ ان کی کئی کتابیں شائع ہوئی ہیں۔ وہ بیدرمیں اردو زبان اور اردوادب کے علمبردار ہیں۔ آج ہمارے سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول فیض پورہ بیدر میں ان کے افسانچوں کی نمائش لگائی گئی ہے۔بچو!تمہیں یادہوگاکہ ا س سے قبل ہم نے ترکاریوں کی نمائش بھی اسی اسکول میں لگائی تھی۔ میں آج محمدیوسف رحیم بیدری کااس اسکول میں استقبال کرتاہوں۔افسانچوں کی نمائش سے ہمارے طلبہ کی ادب میں دلچسپی مزید بڑھے گی“ یہ باتیں سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول فیض پورہ کے صدرمعلم جناب عبدالسلیم اسدنے کہیں۔ وہ آج محمدیوسف رحیم بیدری کی جانب سے مدرسہ ہذامیں لگائی گئی ان کے افسانچوں کی نمائش (Exhibition)کاافتتاح کرنے کے بعد طلبہ وطالبات سے خطاب کررہے تھے۔موصوف نے افسانچہ نگار محمدیوسف رحیم بیدری کی شالپوشی کی اور اس سرکاری اسکول کی مختلف اسکیمات کے تحت اردو زبان میں شائع کیاگیا کیلنڈربھی تحفہ میں پیش کیا۔جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے طلبہ وطالبات اور خواتین معلمات سے خطاب کرتے ہوئے یہی اپیل کی کہ اس نمائش کودیکھنے کے بعد جو بھی خیالات آپ کے ذہن میں آئیں، اس کو لکھ کر ہم تک پہنچائیں۔ ہم ان خیالات نما کہانیوں کی نوک پلک درست کرکے کسی نہ کسی اخبار میں آپ کی تصویر کے ساتھ شائع کریں گے“ طلبہ وطالبات نے نمائش دیکھی اور کتاب الرائے میں اپنانام لکھ کر دستخط بھی کیا۔ تقریب کاآغاز چہارم جماعت کی طالبہ سمیہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوئی۔ اسکول کے تمام معلم ومعلمات نمائش کے دوران موجودرہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!