شراب نوشی کرنے والوں کو شراب چھڑوانے کے لئے شراب مکت کیمپ

0
Post Ad

بسوا کلیان:( نامہ نگار ) محمد الطاف امجد نے پریس ریلیز جاری کی ہے،اعلان برائے شراب مکت کیمپ( مفت free)عوام الناس کے لئے ایک ضروری اطلاع ہے کہ تعلقہ بسوا کلیان کے وہ لوگ جو شراب کے عادی ہیں۔ اس خطرناک برائی میں مبتلا ہیں ۔ان لوگوں کو اس عادت سے چھڑوانے کے لیے، کیمپ رکھا گیا ہے۔ آپ سبھی حضرات کو معلوم ہے کہ شراب پینے کی عادات کی وجہ سے گھر کا گھر برباد ہوتا جارہا ہے۔ اس کی نسل خراب ہورہی ہے, اس کے خاندان کے افراد پریشان ہیں۔پرسکون گھر،ایک اچھا معاشرہ اور سماج کو بنانے کے لئے آپ کا تعاون چاہیئے۔ جو بھی برائی سماج میں بڑھتی ہے، سماج خراب ہوجاتا ہے،برائی کو مٹانے کے لئے ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا ۔ اسی مقصد کے پیش نظر جماعتِ اسلامی ہند بسواکلیان، sym، و دیگر سماجی تنظیموں کے تعاون سے شراب مکت کیمپ، بروز اتوار 16 جون 2024 ذکری اسکول ، نزد بس اسٹینڈ، بسوا کلیان میں رکھا گیا ہے۔ عوام الناس سے التماس ہے کہ جو لوگ اس خبیث بُرائی کے عادی ہیں ان کو چھڑانے کے لیے ڈاکٹر منور حسین صاحب گلبرگہ سے مُلاقات کرسکتے ہیں ۔ ڈاکٹر صاحب شراب کے عادی لوگوں کی کونسلنگ کریں گے اور دوا سےچھڑوانے کی کوشش کریں گے۔رابطے کے لیے اسلم جناب، الطاف امجد، عرفات احمد اور ذوالفقار احمدکریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!