شراب نوشی کرنے والوں کو شراب کی عادت سےچھڑوانے کے لئے شراب مکت کیمپ

0
Post Ad

بسوا کلیان:( نامہ نگار ) محمد الطاف امجد کی اطلاع کے مطابق اعلان برائے شراب مکت کیمپ ( مفت free)عوام الناس کے لئے ایک ضروری اطلاع ہے کہ تعلقہ بسوا کلیان کے وہ لوگ جو شراب کے عادی ہیں، اس خطرناک برائی میں مبتلا ہیں ۔ان لوگوں کو اس عادت سے چھڑوانے کے لیے، کیمپ رکھا گیا ہے، آپ سبھی حضرات کو معلوم ہے کہ شراب پینے کی عادات کی وجہ سے گھر کا گھر برباد ہوتا جارہا ہے،اس کی نسل خراب ہورہی ہے، اس کے خاندان کے افراد پریشان ہیں،پرسکون گھر، ایک اچھا معاشرہ اور سماج کو بنانے کے لئے آپ کا تعاون چاہیئے، جو بھی برائی سماج میں بڑھتی ہے، سماج خراب ہوجاتا ہے،برائی کو مٹانے کے لئے ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا ۔ اسی مقصد کے پیش نظر جماعتِ اسلامی ہند بسوا کلیان،sym، و دیگر سماجی تنظیموں کے تعاون سے شراب مکت کیمپ بروز اتوار23 جون 2024 ذکری اسکول، نزد بس اسٹینڈ،بسوا کلیان میں رکھا گیا ہے۔ عوام الناس سے درخواست ہے کہ جو لوگ اس خبیث بُرائی کے عادی ہیں ان کو چھڑانے کے لیے، ڈاکٹر منور حسین صاحب گلبرگہ سے مُلاقات کرسکتے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!