بسوا کلیان میں کل ہند مشاعرہ جشنِ یومِ آزادی پر ہوا

0
Post Ad

بسواکلیان: ( نامہ نگار) عبدالرزاق, عرف بابا چودھری بسواکلیان کی صدارت میں کل ہند مشاعرہ جشن یوم آزادی کے موقع پر ایک شام مجاہدین آزادی کے نام , کرسٹل فنکشن ہال بسوا کلیان میں انعقاد عمل میں آیا ۔ اِس موقع پر تحصیلدار شیوانند مہتھرے مہمان خصوصی شریک رہے۔ ملک کے نامور شعراء اکرام نے اس مشاعرے میں شرکت کر کے اپنا اپنا کلام سنایا ۔ جس میں شفیق آبدی کی کامیاب نظامت رہی ۔ شعرا کرام میں اسد بستوی، سریتا جین دہلی, شمبھوی سنگھ ، رانا تبسم ، نعیم راشد ، شبانه شبنم، حنیف راہی ، وحید پاشاہ قادری، عزیز اللہ سرمست، ڈاکٹر افتخار شکیل رایچور, مبین احمد زخم یادگیر ,کے علاوہ مقامی شعراء نے بھی اپنا اپنا کلام سنایا ۔ اس مشاعرے میں آل اسکول مینجمنٹ فیڈریشن بسواکلیان و انجمن فروغ اردو ادب بسواکلیان کی نگرانی میں کل ہند مشاعرہ منعقد ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!