لاپتہ نوجوان کاسراغ لگانے کی اپیل

0
Post Ad

بیدر۔27/ جون (محمدیوسف رحیم بیدری)گولہ خانہ بیدر کارہائشی 35 سالہ عبدالحئی ولدعبدالصمد، 24 جون 2023 سے گھر سے لاپتہ ہے۔ قد 5 فٹ 4 انچ، اوسط ساخت، رنگت گندمی، سر پر سیاہ بال، لمبی داڑھی، مہندی رنگ کی شرٹ اور نیلی جینز کی پینٹ، سیاہ رنگ کا تاج، پیروں میں سیاہ رنگ کا سینڈیل ہے۔ وہ ہندی زبان میں بات کرتا ہے۔ بیدر سٹی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر آف پولیس نے ایک پریس ریلیز میں اپیل کی ہے کہ جس کسی کو بھی اس لاپتہ فرد کے بارے میں کوئی معلومات ہو ں تووہ بیدر سٹی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرے۔واضح رہے کہ گولہ خانہ میں رہنے والا مسلمان نوجوان عموماً اردوزبان میں بات کرتاہے لیکن اس پریس ریلیز میں ہندی لکھاگیاہے؟ آخر اس کی حقیقت کیاہے۔ اس سے قبل بھی ایک معاملہ میں ایک مسلمان خاتون کے ضمن میں اردو لکھنے کے بجائے ہندی ہی لکھاگیاتھا۔ آخر یہ ماجرا کیاہے؟بیدر کی عوام اچھی طرح جانتی ہے کہ بیدر ضلع کے مسلمان اردو بولتے، پڑھتے اور سمجھتے ہیں۔ اور دفاتر والے اپنے طورپر اردو کو ہندی اگر لکھتے ہوں تو یہ علیحدہ بات ہے۔ سماجی کارکنان اور ضلع کے مسلم قائدین کو اس طرف توجہ دینا چاہیے کہ مسلمان اُردو چھوڑ کرہندی لکھ رہے ہیں یادفاتر میں زور ڈال کر اردو کے بجائے ہندی لکھایا جارہا ہے؟اس پریس نوٹ میں پولیس اسٹیشن کافون نمبر، سرکل کا فون نمبر وغیرہ بھی نہیں دیاگیاہے۔ جس پر حیرت ہوتی ہے۔ حالانکہ دودن قبل ہی بیدر سٹی پولیس اسٹیشن(چوبارہ پولیس اسٹیشن) نے اپنے احاطہ میں سرکل انسپکٹر، ایس پی بیدر اور دیگر کافون نمبر کابورڈ آویزاں کیاہے۔ تاکہ عوام کو چوبارہ پولیس اسٹیشن کافون نمبر معلوم ہوسکے لیکن اس پریس نوٹ میں سرے سے رابطہ نمبر نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!