تعلقہ بسوا کلیان بیسٹ فوٹو گرافر 2024 ایوارڈ کے لیے اسلم کھادی والے کو کرناٹک فوٹو گرافر اسُوسیشن بنگلور کی طرف سے نوازا گیا

0
Post Ad

بسوا کلیان:( نامہ نگار) محمّد اسلم کھادی والے نائس فوٹو گرافر بسوا کلیان کو تعلقہ سطح بیسٹ فوٹو گرافر ایوارڈ سے بنگلور کے پیالیز گارڈن گراؤنڈ میں کرناٹک فوٹو گرافر ایسوسیشن کی طرف سے نوازا گیا ۔اس موقع پر شری اہچ ایس ناگیش ریاستی صدر کرناٹک فوٹو گرافر اسوسیشن بنگلور کے ہاتھوں دیا گیا،شری ایس پرمیشور سابق صدر، و دیگر ریاست سطح ایسوسیشن کے ذمےدار فوٹو گرافر، کے علاوہ ریاست کرناٹک کے مختلف مقامات سے آئے فوٹو گرافر اور بسواکلیان سے سید اکبر علی، و دھنراج سوامی فوٹو گرافر بھی موجود تھے خوشی بات ہے کہ محمّد اسلم فوٹو گرافر کو ایوارڈ سے نوازا جانے پر انکے دوست احباب مبارک باد پیش کی انکے 20سال زائد عرصہ سے مسلسل اپنی محنت اور ایمانداری سے پیشہ کرنے اور گاہک سے اپنے اچھے تعلقات سے پیش آنے کی وجہ سے قابل ترین فوٹو گرافر کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!