الامین اسکول بسوا کلیان کی پرنسپل محترمہ عائشہ تبسم صاحبہ کو کرناٹک پرتیبھا اکیڈمی بنگلورو کے طرف سے بیسٹ پرنسیپل ایوارڈ

0
Post Ad

بسواکلیان۔: کرناٹک پرتیبھا اکیڈمی بنگلورو کے زیر اہتمام 2 ستمبر 2023 ہفتے کو سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشن کو خراج کے ضمن میں ” قومی یوم اساتذہ ” تقریب کا بنگلورو کے ٹاؤن ہال میں انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر ریاست کرناٹک میں شعبئہ تعلیم و تدریس میں بہترین خدمات انجام دینے والوں کو نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر بسواکلیان کے ادارہ الامین انگلش میڈیم اسکول کی پرنسپل محترمہ عائشہ تبسم کو ان کی بہترین خدمات کے عوض “نیشنل لیول بیسٹ پرنسپل ایوارڈ ” سے نوازا گیا۔ اور ان کی نمایاں خدمات کی ستائش کی گئی۔ اس موقع پر صدر الا مین انگلش پرائمری و ہائی اسکول بسواکلیان جناب فصیح الدین چودھری بھی موجود تھے۔ یہ ایوارڈ شری شنکر پاٹل چیرمین کرناٹک پرتیبھا اکیڈمی بنگلورو کے ہاتھوں تمام مندوبین و شرکاء اورمعزز مہمانان ریاستی منسٹرس شری مدھو بنگارپا ایجوکیشن منسٹر, ڈاکٹر ایم بی پاٹل, شری دنیش گنڈو راؤ اور دیگر ایم ایل ایز کی موجودگی میں نوازا گیا۔ اس پر مسرت موقع پر اسکول ہذا کے تمام ٹیچرس و اسٹاف کے علاوہ تمام خیر خواہوں نے ادارے کے ذمہ داروں اور محترمہ پرنسپل صاحبہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!