بنگلور میں رواداری اور مساوات کے علمبردار حضرت محمد ﷺ‘‘ پر , یوگیش ماسٹر کی کتاب کی رسم اجراء مختلف دانشوران کی شرکت اور اظہار خیال

0
Post Ad

بنگلور: ( نامہ نگار)’’نن اریونے پروادی ‘‘ کتاب کا اجراءشانتی پرکاشنا منگلور, سیرت النبی ﷺ کی مناسبت اور جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کی سیرت مہم بعنوان ـ’’ رواداری اور مساوات کے علمبردار حضرت محمد ﷺ‘‘ پر یوگیش ماسٹر کی کتاب کی رسم اجراء کے لئے ایک شاندار پروگرام بنگلور کے بفٹ اڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔جس میں حکومت کرناٹک کے ریٹائرڈ چیف سکریٹری چرن جیوی سنگھ باضابطہ طور پر کتاب کا اجراء کیا اور گفتگو کرتے ہوئے فرمایا ۔ یہ نبیﷺ عام معنوں میں لکھی گئی سیرت نہیں ہے۔ یہ ایک احساس اور تجربہ کی کہانی ہے ۔ اس کتاب کا اصل مقصد یہ ہے کہ ہم تمام انبیاء اور صلحا کو یاد رکھیں اور ان کی تعلیمات کو سمجھیں ، نبیوں کا تعلق کسی ایک مذہب سے نہیں ہوتا، تا ہم وہ سب ایک ہی حقیقت کو بیان کر تے ہیں ، اتحاد ہماری ثقافت ہے، تمام نسلوں کے لیے امن کے باغ کا تصور (سرو جناگدے شانتی ٹوٹا )اس کتاب میں موجود ہے۔ ان دنوں جب پڑھنے کی عادت کم ہو رہی ہے، اس کتاب کو ڈیجیٹل ورژن کے ذریعے لوگوں تک پہنچایا جائے۔ اور اس کو دوسری زبانوں میں بھی ترجمہ کیا جائے ۔
رگھوناتھ سی ایچ، سودھا اور میورا کنڑا ماہنامہ کے ایگزیکٹو ایڈیٹر، کتاب پر بصیرت افروز اور تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا ۔یوگیش ماسٹر، جنہوں نے دوسرے مذہب کے بارے میں ایک کتاب لکھی اور شائع کی ہے ۔ صاف ستھرے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں ضروری تعلیمات کواس کتاب میں دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ ایک ایسی کتاب ہے جو معاشرے میں بھائی چارگی اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے تخلیق کیا گیا کام ہے ۔ ایک کتاب جو اسلام کے بارے میں خرافات، اسلاموفوبیا کو جڑ سے ختم کرتی ہے۔ یہ کتاب اس بات پر زور دیتی ہے کہ اسلام کا مطلب امن ہے اور ایسا مذہب تشدد کی وکالت نہیں کر سکتا۔ اس کتاب سے پتہ چلتا ہے کہ اسلام کی بنیادلوگوں کو بانٹنے پر نہیں بلکہ انسانی انضمام کی بنیاد پر ہے۔ اس کتاب میں بساونا بدھ مت کا ذکر ہے۔ کتاب کا مقصد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کی تفصیلات بتانا نہیں بلکہ ، یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر ایک طائرانہ نظر ہے ۔ مصنف نے اسے اپنی آپ بیتی کے طور پر پیش کیا ہے ۔ اس کتاب کا تجسس یہ ہے کہ خدا کو نہ ماننے والے شخص نے خدا کو ماننے والے نبی کے بارے میں لکھا۔مہمان خصوصی، ڈاکٹر وسندھرا بھوپتی، کنڑ پسٹکا پرادھیکارا کی سابق صدر، اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا ۔
سماج میں امن اور شانتی کو برقرار رکھنے پر کتاب لکھنے پر پر مبارکباد۔ یہ کتاب ہمارے سوچ افق کو وسیع کرتی ہے۔ بساونا بدھ مت ہیں، مہاویر کی بنیادی تعلیمات اس کتاب میں ہے۔ یہ کتاب شخصیت کی نشوونما میں مذہب کے کردار کو تلاش کرتی ہے۔ لڑکیوں کی حفاظت یہ کتاب لڑکیوں کی نشوونما، ہمارے بچوں کی پرورش، یتیموں کے بارے میں بہت سے حالات سے متعلق ہے۔ اس کتاب کا ویپارم مولئی چنتنم باب بتاتا ہے کہ ایک ناخواندہ بھی ایک بڑے کاروبار کو کیسے چلا سکتا ہے۔ یہ مطالعہ کے لیے ایک اچھی کتاب ہے۔ کتاب کے مصنف یوگیش ماسٹر اپنی گفتگو میں فرمایا اگر دنیا میں سب کچھ اچھا ہوتا تو انبیاء نہ آتے، جب تفریق اور تشدد زیادہ ہوتا ہے تو انبیاء ہمیں زندگی کی ترتیب بتانےآتے ہیں ، ہمیں ایک دائرے میں رکھنے کے لئے آتے ہیں ۔ اگر ہم اچھے ہوتے تو انبیا نہیں آتے۔ پیغمبر محمدﷺ کو ایک سوشل انجینئر، ایک سماجی سائنسدان، ایک ماہر نفسیات کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ سندھو بھیروی راگ، جسے ہندو عقیدت مندی میں گاتے ہیں، نعتوں سے آیا ہے جو مسلمان پیغمبر محمدﷺد کے بارے میں گاتے ہیں۔ اس طرح ہماری محبت اور عقیدت کے لیے ہر طرف سے مواقع آنے دیں۔جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے سیکریٹری محمد کنجی شانتی پراکاشنا کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا ۔ شانتی پرکاشن غلط فہمیوں کو دور کرنے والی کنڑا بولنے والے کو اسلام سے آگاہ کرنے کا کام کر رہا ہے۔ شانتی پرکاش نے 200 سے زیادہ کتابیں شائع کی ہیں جو اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرتی ہیں اور اسلام کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرتی ہیں۔ شانتی پرکاشنا صرف ایسی کتابیں شائع کرتی ہے جو لوگوں کے کے درمیان اہم آہنگی پیدا کرتی ہے ۔صدارتی خظاب پیش کرتے ہوئے شانتی پرکاشنا کے صدر اور جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے امیر ڈاکٹر محمد سعد بلگامی نے حضور پاک ﷺ کی سیرت گوشوں کو حاضرین کے سامنے پیش کرتے ہوئے فرمایا حضور پاک ﷺ کی تعلیمات معاشرے میں امن اور شانتی پیدا کرتی ہے اور نبی پاک ﷺ کی تعلیمات کو اختیار کرنے سےزندگی خوبصور ہوتی ہے اور زندگی گزارنے میں دشواری کے بجائے آسانی ہوتی ہے اس لئے ہمیں چاہیئے کا ہم حضور پاک ﷺ کی زندگی کا مطالعہ کریں ۔جناب محمد عبد الواجد حسین کی تلاوت و ترجمہ سے پروگرام کا اغاز ہوا شانتی پراکا شنا کے محمد نواز کے شکریہ کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا ۔دانش چنداڑی نے خوبصورتی سے پروگرام کی نظامت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!