تعلیمی اصلاحات کمیٹی میں گروراج کارجگی کی تقرری کی مذمت: ویلفیئر پارٹی

0
Post Ad

بیدر۔ (محمدیوسف رحیم بیدری) ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کرناٹک کے ریاستی سکریٹری مبین احمد نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے کہا ہے کہ کرناٹک حکومت کا سنگھ پریوار کے پس منظر سے تعلق رکھنے والے گروراج کارجگی کو تعلیمی اصلاحات کمیٹی کا سربراہ مقرر کرنے کا اقدام قابل مذمت ہے۔بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب لوگ کانگریس حکومت کے اس اقدام کو دیکھتے ہیں تو شک کرنے لگتے ہیں کہ یہ کانگریس کی حکومت ہے یا بی جے پی کی حکومت کیا حکومت نے تعلیمی اصلاحات کمیٹی جیسے اہم عہدے پر تعینات کرتے ہوئے ان کا پس منظر جاننے کی زحمت نہیں کی؟ ایسے لوگوں کی تقرری کی سفارش پر لوگ شکوک و شبہات کا شکار ہیں۔ ویلفیئر پارٹی حکومت کے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتی ہے کہ تعلیم کے شعبے میں ترقی کرنے کی بجائے اسے برباد ہونے دیا جارہاہے۔ کرناٹک کی کانگریس حکومت کو ذمہ داری سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ حالانکہ کرناٹک میں اس عہدے کے لیے بہت سے لوگ اہل ہیں، لیکن اس پر توجہ دیے بغیر سنگھ پریوار کے پس منظر کے لوگوں کو لانے کا کیا مقصد ہے؟ انہوں نے حکومت پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔اور کہاہے کہ بی جے پی کے خلاف لڑکر برسراقتدار آنے والی کانگریس پارٹی سافٹ ہندتوا پر کام کررہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ گلبرگہ ضلع انچارج وزیر، پریانک کھرگے اور ڈاکٹر اجئے سنگھ چیرمین کے کے آرڈی بی سے بھی اپیل کی ہے کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے گروراج کارجگی کو اس عہدے سے ہٹادیں ورنہ سیکولر عوام کے ساتھ کانگریس کایہ وشواس گھات کہلائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!