نیٹ اور یو جی سی نیٹ امتحانات میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی مذمت کرتے ہوئے، نیٹ اور دیگر مرکزی داخلہ امتحانات کی منسوخی کا ایس آئی او کا مطالبہ

0
Post Ad

بیدر:نیٹ اور یو جی سی نیٹ امتحانات میں بے ضابطگیوں کی مذمت میں ایس آئی او بیدر یونٹ کی جانب سے ایک احتجاج منعقد کیا گیا اور ڈپٹی کمشنر بیدر کے توسط سے ایک یاداشت صدر جمہوریہ ہند شریمتی دروپدہ مرمو کو روانہ کی گئی جس میں ذکر کیا گیا ہیکہ NTA کی جانب سے منعقد کئے گئے حالیہ امتحانات کے سوالیہ پیپرز لیک ہونے اور این ٹی اے کے ذریعہ منعقد کیے جانے والے نیٹ اور یو جی سی نیٹ امتحانات کے عمل میں بے ضابطگیاں طلباء کے اعتماد کو کمزور کر چکی ہیں۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ منعقد ہونے والے ان مرکزی امتحانات کی خامیوں نے حکومت اور کوچنگ سینٹرز کے درمیان بدعنوانی کو بے نقاب کر دیا ہے، جس نے اس مسئلے کو ابھارا ہے۔
نیٹ (NEET) امتحان میڈیکل سیٹ حاصل کرنے کے لئے لازمی ہے، جس کے لئے طلباء کو کوچنگ لینے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ اس کے پیچھے ایک بڑا کوچنگ مافیا ہے۔ ہر سال، طلباء نیٹ کی تیاری کے لئے لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں، جو غریب اور دیہی علاقوں کے طلباء کو طبی تعلیم سے مؤثر طریقے سے محروم کر دیتا ہے۔ یہ نظام اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ صرف امیر افراد ہی میڈیکل سیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ ہماری ریاست میں بڑی تعداد میں میڈیکل سیٹیں ہونے کے باوجود، بہت کم سیٹیں ہمارے طلباء کو دی جاتی ہیں۔ زیادہ تر سیٹیں نیٹ میں اہل قرار پانے والے دیگر ریاستوں کے طلباء کو دی جاتی ہیں، جو ہمارے ریاستی طلباء کے لئے ناانصافی ہے۔ یہ ایک اہم سوال ہے۔
تنظیم ایس آئی او مطالبہ کرتی ہیکہ مرکزی حکومت طبی اور دیگر اعلیٰ تعلیم کے داخلہ کے لئے مرکزی امتحانات کو منسوخ کرے اور متعلقہ ریاستوں کو ان کے امتحانات منعقد کرنے کی اجازت دے۔ امتحانات میں ناانصافی کا سامنا کرنے والے طلباء کو انصاف فراہم کیا جائے۔اس موقع پر صدر ایس آئی او بیدر محمد احتشام اختر و دیگر ذمہ داران تنظیم موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!