طلبہ میں سائنسی و تحقیقی مزاج کے فروغ کیلئے اساتذہ کے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

0
Post Ad

طلبہ میں سائنسی و تحقیقی رجحان کا فروغ‘ معروضی مطالعہ کا شوق‘ تلاش و جستجو کی اساسوں کی پختگی اور طلبہ و اساتذہ کے درمیان ارتقائی تعلق کی استواری جیسے اعلی مقاصد کے حصول کے لئے سندھنور بین المدارس سائنس فیر کا اہتمام کیا جارہا ہے۔اس ضمن میں اساتذہ کی تربیت کے لئے ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں سے وابستہ تقریباً220معلمین و معلمات نے شرکت کی۔اس ضمن میں اساتذہ کی تربیت وہنمائی کے لئے منعقد ہ ورکشاپ کا آغاز عبد الحسیب طرفدار صاحب کی افتتاحی گفتگو سے ہوا جس میں انہوں نے سائنسی وتحقیقی میدان میں ہمارے ملک کی موجود صورت حال واضح کرتے ہوئے کہا کہ مختلف پیمانوں کے تحت دنیا بھر کے ملکوں کی جو درجہ بندی کی جاتی ہے ہمارا ملک اس میں کافی پیچھے معلوم ہوتا ہے۔1930 کے بعد آج تک کسی ہندوستانی نزاد سائنس داں نے سائنس کے میدان میں نوبل پرائز حاصل نہیں کیا ہے۔اس کے بعد مہمانان خصوصی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام وقت کی ضرورت ہے۔اس سے چھوٹے مقامات پر طلبہ کو سائنسی و تحقیق میدان میں گے بڑھنے کی ترغیب ملتی ہے۔اساتذہ کے اس ورکشاپ کو اے جے اکیڈمی کے ڈائرکڑ محمد عبد اللہ جاویدصاحب نے مخاطب جس میں باہم تبادلہ خیال کے ذریعہ تصورسائنس فیر‘سائنٹفک طریق کار‘ پروجکٹ آئیڈیاز کے علاوہ سائنس کی تیاری کے لئے ضروری امور کی وضاحت کی۔ طلبہ کی موثر راہنمائی اور معیاری پروجکٹس کے انتخاب کے لئے شرکاء کو تحریری مواد بھی فراہم کیا گیا۔ اس موقع سے اے جے اکیڈمی کے ڈائرکڑ کی تصنیف کردہ کتاب Spark Curiosity, Ignite Minds: The Ultimate Science Fair Guide for Teachers کا رسم مہمانان کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس ورکشاپ میں شری ویریش اگنی‘ سکریڑی تنظیم برائے خانگی مدارس۔شری ملی کارجن‘ تعلقہ صدر۔شرمتی مانما نائک‘تعلقہ صدر معلمین سرکاری مدارس‘ نعیم چودھری صاحب‘ صدر اردو مداس اسوسی ایشن۔شری آر سی پاٹیل‘ منیجر پاٹل اکیڈمی سندھنور‘ سید عبد القادر سبحانی صاحب‘ صد ر نوبل ٹیکنو اسکول اور عبد الحسیب طرفدار صاحب‘ منتظم اقراء اسکول سندھنور اور تنویر احمد صاحب‘ سی ای او نوبل ٹیکنو اسکول بطورمہمانان خصوصی شریک رہے۔پروگرام کی نظامت تنویر احمد صاحب نے انجام دی۔ واضح رہے اس تحقیق مقابلہ جات میں جماعت چہارم تاجماعت دہم کے طلبہ طبعیات‘ نباتات‘ ماحولیات جیسے مضامین سے متعلق پروجکٹس پیش کرسکتے ہیں۔ سائنس فیرعام سائنسی نمائش کی طرح نہیں ہوتا بلکہ اس کے توسط سے طالب علم سائنس کے مختلف میدانوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرتے ہوئے‘ اپنی خاص لگن‘ جستجو اور کوشش سے ایک سوال وضع کرتا ہے پھر اسکا ایک مفروضہ قائم کرلیتا ہے‘اس کے بعد تجربہ کے ذریعہ متعینہ مفروضہ کا صحیح ہونا سائنسی دلائل سے واضح کرتا ہے۔طالب علم اپنا تمام تر تحقیقی کام سائنس فیر میں ڈسپلے بورڈ کے ذریعہ بڑے اہتمام سے پیش کرتا ہے۔دیکھنے والوں کو نہ صرف تحقیقی نتائج سے واقفیت ہوتی ہے بلکہ طلبہ کے علاوہ والدین‘سرپرست اور اساتذہ کی محنت وجانفشانی کا بھی بخوبی اندازہ ہوجاتا ہے۔ بحیثیت مجموعی سائنس فیر‘ علمی تحقیق اور فکری بالیدگی کے لئے ایک انتہائی اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔انشاء اللہ سندھنور تعلقہ کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولو ں کے لئے سائنس فیر کا اہتمام بروز ہفتہ‘ 23 نومبر2024 کو کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!