کریسینٹ پی یو کالج آف سائنس بسواکلیان کے طلبہ کا NEET 2024 میں بسواکلیان میں سب سے شاندار نتائج

0
Post Ad

بسواکلیان (پریس ریلیز) کریسینٹ پی یو کالج آف سائنس بسواکلیان کے طلبہ نے NEET 2024 میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے بسواکلیان لیول پر ٹاپ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آل انڈیا نیٹ ایکزام میں کریسینٹ پی یو کالج آف سائنس بسواکلیان کے تین طلبہ +600 مارکس اور 9 طلبہ +500 مارکس حاصل کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ جس میں طالبہ بھوانی بنت نریندرا نے 665 نمبرات حاصل کیے۔ اس کے علاوہ طالبہ فخرالنساء بنت محمد سلطان علی نے 622 نمبرات حاصل کیے۔ اور طالب علم محمد علی ولد عبدالرشید نے 613 نمبرات حاصل کیے ہیں۔اس طرح سے جملہ 15 طلبہ فری میڈیکل سیٹ حاصل کرنے کے اہل ہوئے ہیں۔ اس پر مسرت موقع پر کالج انتظامیہ میں صدر محمد منہاج الدین بھولے ، نائب صدر مزمل جھاریگر ، سیکریٹری و ایڈمن احتشام اختر ، پرنسپل شیخ ذبیح الدین اور جناب محمد اسماعیل خان مینجمنٹ و لیکچرر نے تمام کامیاب طلبہ و طالبات اور کالج اسٹاف کو اور پیارینٹس کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے تمام طلبہ کے روشن مستقبل کے لئے اپنی نیک تمناٶں کا اظہار کیا ہے۔ کریسینٹ پی یو کالج کی جانب سے ایک ضروری اعلان ہے کہ Long Term نیٹ بیاچ جلد ہی شروع ہو نے والا ہے دلچسپی رکھنے والے طلبہ رابطہ کر یں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!