ہندوستانی کمپنی سے اسرائیل کی دہشت گردی کیلئے ہتھیار کی سربراہی پر روک لگانے کا مطالبہ دہشت گردی کیخلاف ہندوستان کی دو روخی پالیسی ترک کرنے پر زور:عزیز اللہ سرمست

0
Post Ad

گلبرگہ :سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف ہندوستان کودو رخی پالیسی اختیار نہیں کرنی چاہئے۔عزیزاللہ سرمست اسٹوڈنٹس اسلامک آر گنائزیشن گلبرگہ کی جانب سے آج بعد نماز جمعہ منی ودھان سودھا گلبرگہ میں فلسطین سے اظہار یگانگت کے لئے منظم کئے گئے مظاہر ے میں مظاہرین اور میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کر رہے تھے۔عزیز اللہ سرمست نے مزید کہا کہ ہندوستان ایک طرف دہشت گردی کیخلاف سخت موقف اختیار کئے ہوئے ہے تو دوسری طرف ہندوستان کی گوتم اڈانی کی کمپنی دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد اسرائیل کو ہتھیار سربراہ کر رہی ہے۔عز یز اللہ سرمست نے کہا کہ ہندوستان کو دہشت گردی کیخلا ف دورخی پالیسی اختیار نہیں کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی سربراہی کے معاملہ کی تحقیقات ہونی چاہئے اور اسرائیل کو ہندوستانی کمپنی سے ہتھیاروں کی سربراہی پر روک لگانی چاہئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!