شہید اشفاق اللہ خان مجاہد ِ آزادی کی سالگرہ کے موقع پر کتابوں کی گلبرگہ (کرناٹک) میں تقسیم

0
Post Ad

کلبرگی۔ (راست) آج بتاریخ 22/اکٹوبر کو محب اردو، ممتازجہدکار اور مؤظف محکمہ پولیس جناب خواجہ فریدا لدین انعامدارنے سماج خدمات کے انعام یافتہ فرزند خواجہ سراج الدین انعامدار کے ہمراہ سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول آدرش نگر، گلبرگہ (شمال) اور سرکاری اردوہائیرپرائمری اسکول محبوب نگر گلبرگہ (شمال) کادورہ کیا۔ میرمعلم جناب اے ڈی باشاہ صاحب سرکاری اردوہائیرپرائمری اسکول محبوب نگر گلبرگہ (شمال) اپنے پانچ طلبہ کے ساتھ آدرش اسکول میں وقت پر حاضر ہوچکے تھے۔ میرمعلمہ نازنین صاحبہ تدریسی اسٹاف اور ایس ڈی ایم سی آدرش نگر کے علاوہ میرمعلم جناب اے ڈی باشاہ کی موجودگی میں شہید اشفاق اللہ خان مجاہد ِ آزادی کی سالگرہ کے موقع پر طلبہ وطالبات میں انگریزی اردو قواعد، کنڑاسے اردو سیکھنے کی کتابیں اور کنڑا۔ انگریزی گرامرس کی کتابیں تقسیم کی گئیں۔ مہمانوں کااستقبال ناہید فاطمہ معلمہ نے کیا۔ جناب اے ڈی باشاہ میرمعلم نے مہمانوں کاتعارف کرایا۔ میرمعلمہ آدرش نگر نے دل کی عمیق گہرائیوں سے مہانان کاشکریہ اداکیا۔ اس تعلق سے خواجہ فریدالدین انعامدار سے 9535017864 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!