عید گاہ بسوا کلیان میں عید الاضحی کی نماز, ہزاروں فرزندانِ توحید, برادرانِ ملّت کے افراد نے ادا کی, نماز سے قبل مولانا نصیر الدین جناب کا خطاب

0
Post Ad

بسوا کلیان: قربانی کا مہینہ,ہمیں ہر طرح کی آزمائش میں ثابت قدم رہنے کی تلقین کرنا ہوتا ہے اور سنت ابراہیمی یہی ہے کہ اپنے اولاد کی تربیت اور انکی نگھداشت کریں, عید الاضحی کے موقع پر قربانی دینے کا مقصد یہی ہے کہ اپنی نفسانی خواہشات سے پاک ہوکر زندگی گزاریں,مولانا نصیر الدین جناب, نے عید گاہ بسوا کلیان میں, عید الاضحی کی نماز سے قبل ہزاروں فرزندانِ توحید برادرانِ ملّت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوۓ کہا اور انہونے مزید کہا کہ معاشرے کی اصلاح اور سماج کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کی بھی ضرورت ہے,معاشرہ دن بہ دن بگڑتا جارہاہے ان حالات میں ہم سب کو فکر کرنی چاہیے کہ اپنی اولاد کی تربیت کیسے کریں, حافظ میر فرخندہ علی صاحب امام جامع مسجد نے نماز عید الاضحی کا طریقہ بتایا اور نماز پڑھائی,عید گاہ بسوا کلیان میں عید الاضحی کی نماز, میں بلا تفریق برادران ملّت کی کثیر تعداد نے نماز عید ادا کی اس موقع پر مولانا نے واضح کیا کہ عید گاہ بسوا کلیان کی تزئین نو بہت ہی شاندار اور خوبصورت آرکیٹیکٹ کے ڈیزائن کے ساتھ کی گئی ہے۔مزید ابھی كام باقی بھی ہے اس موقع ملت اسلامیہ سے گذارش کی گئی کہ زیادہ سے زیادہ مالی تعاون کرتے ہوئے عید گاہ کی تعمیر میں حصّہ لیں۔آخر میں مُلک, ریاست اور ملت اسلامیہ کی ترقی کے لیے دعائیں مانگی گئی۔محمد یوسف الدین صاحب نے انتظامی امور ادا کئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!