دہم جماعت کی طالبہ سیدہ جویریہ تبسم کوتہنیت، اردو میں 125میں سے 125نشانات کاحصول

0
Post Ad

بیدر۔ (پریس نوٹ) رپٹن پی یوسی اورڈگری انسٹی ٹیوٹ بیدر کی اطلاع کے بموجب آج ان کے ادارے میں دہم جماعت کی طالبہ سیدہ جویرہ تبسم کو دہم جماعت میں اردومیں 125میں سے 125نشانات لینے پرانسٹی ٹیوٹ کی جانب سے شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ جب کہ ممتا زشاعر، ادیب اورصحافی جناب محمدیوسف رحیم بیدری صدر کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدرنے اسوسی ایشن کی جانب سے طالبہ کو تحفہ میں کالج بیاگ پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمدیوسف رحیم بیدر ی نے کہاکہ شاہین اردو ہائی اسکول، گاوا ن چوک بیدر سے فارغ یہ طالبہ لائق صد ستائش ہے کہ83.36%جملہ نشانات لینے کے علاوہ اردو مضمون میں 125میں سے 125یعنی صد فیصدنشانات حاصل کرچکی ہیں اورآج کل رپٹن پی یوسی اور ڈگری انسٹی ٹیوٹ میں زیر تعلیم ہیں۔ ہمیں اسکی اطلاع کل ملی۔ تاخیرسے سہی آج ایک اچھاکام ہواہے۔ جویریہ تبسم کو تہنیت پیش کی گئی ہے۔ موصوف نے آگے بتایاکہ مادری زبان میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے جاپان، چین، اور جرمن نے کافی ترقی کی ہے۔طالبات کو بھی چاہیے کہ وہ مادری زبان اردو کے حصول اور اس کی حفاظت کی طرف متوجہ ہوں۔ موبائل میں اردو سافٹ کی موجود ہوتی ہے اس کے ذریعہ سے اردومیں جواب دیاجائے، رومن انگلش میں آپس میں رابطہ کرنا درست نہیں۔ سوداسلف کی پرچی بھی اردو میں تحریر کرناچاہیے۔ اس موقع پرسلمیٰ میڈم اور ادارہ کے اڈمنسٹریٹر محمد امجد حسین موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!