آئیڈیل پی یو کالج میں طلبہ و طالبات کےمسلسل پانچ سال سےNEET کے شاندار نتائج پرطلبہ و لکچرس کی تہنیت اور ماہرین کا اظہار خیال

0
Post Ad

بسوا کلیان: (نامہ نگار)لڑکیوں کو تعلیم دینے سے بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہمنا آباد،جے۔ ایس نیامے گوڈا نے یہ بات کہی۔ شہر کے بی کے ڈی بی ہال، میں آئیڈیل تعلیمی ادار ے سے سال 2024کے NEET، PUC، CBSE، اور SSLC کے کامیاب طلباء کے لئے منعقد کئے گئے اعزازی پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے وہ طلبہ وطالبات اور ان کے والدین سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے مزید کہاکہ لڑکیاں تمام امتحانات میں اچھے نتائج دے رہی ہیں۔ آئیڈیل تعلیمی ادارہ میں مسلسل پانچ سال سےعمدہ نتائج کے ساتھ ایم بی بی ایس میں کامیاب طلبہ سرکاری کوٹہ سے نشستیں حاصل کر رہے ہیں طلباء کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہورہاہے اور اسی طرح ادارے کے معیار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔بسواکلیان جیسے تعلقہ میں یہ نتائج دراصل تعلیم یافتہ اور ہنر مند لیکچررس کی محنت کا نتیجہ ہی ہے۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے صدر مجاہد پاشا قریشی نے پروگرام کی صدارت کی۔اور انہوں نے کہاکہ طلبہ کی تعلیم کے لیے NEET کے لیۓ خصوصی تربیت یہاں دی جارہی ہے تاکہ بسواکلیان کے طلباء بسواکلیان ہی میں رہ کر عمدہ تعلیم حاصل کریں ، وہ دیگرشہروں کو نہ جائیں۔ ہماری کوشش ہے کہ بسواکلیان ایک تعلیمی مرکز بنے۔ موصوف نے انتہائی مسرت کے ساتھ اعلان کیاکہ مسلسل پانچ سال تک NEET کے عمدہ نتائج دینے کے ساتھ ساتھ سی بی ایس ای میں والدین کے تعاون سے تعلیمی انقلاب برپا کیاجارہا ہے۔اس بات کے اظہار میں کوئی خدشہ نہیں ہے کہ ہماراادارہ تعلیم میں عمدہ مظاہرہ کررہاہے۔ کیوں کہ طالبہ سامعہ مسرور بنت نثاراحمد فریشر طالبہ ہے۔ جس نے NEET میں 578 نمبر حاصل کرتے ہوئے وہ بسواکلیان کی پہلی طالبہ بنی۔ بسواکلیان کی قابل فخر بیٹی ہیں۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ کیونکہ سال 2024 میں 18 میں سے 06 ریگولر (فریشر) طلباء500 سے اوپر نشانات حاصل کرچکے ہیں۔ ، 08 ریپیٹرز میں سے 02 طلباء 600 لئے ہیں۔اس کے علاوہ، 02 طلباء نے 500 سے اوپر اور مجموعی طور پر 10طلبہ نے M.B.B.S.کوالیفائی کیاہے اور 05 طلباء نے ڈینٹل میں 450 سے اوپر اسکور کیا۔ 26 میں سے 15 طلباء دیگر میڈیکل کورسز کے لیے کوالیفائی کیا ہے ۔اس موقع پر یو پی ایس سی کامیاب لکھن سنگھ راٹھور کو مبارکباد دی گئی۔اور تہنیت پیش کی گئی انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محنت کے ذریعہ کسی بھی امتحان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مُلک کے بڑے بڑے سرکاری اِداروں میں داخلہ لے کر طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کرتے ہیں اس تقریب میں این ای ای ٹی،کے 15، پی یو سی کامیاب طلبہ 34، سی بی ایس ای کے 12، ایس، ایس، ایل، سی کے08، اس طرح کل 66 طلباء، کے علاوہ اولیائے طلبہ اور لیکچررز کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔ شہ نشین پر سریش اکنا لیکچرر، اسلم جناب امیرمقامی,، ایس جی کرنے لیکچرر، امیر سیٹھ صدر عیدگاہ کمیٹی،ڈاکٹر ایم اے کریم صاحب، تعلیمی ادارہ کے ڈائرکٹر مجتہد عمر،احمد علی منشی، لنگ راج شاشٹے، ادارہ ہذا کے پرنسپل و،لیکچررز اور والدین موجود تھے۔تقریب کے استقبالیہ کلمات شری شانت لنگ مٹھپتی نے کیئے، نظامت کے فرائض محمدماجد سر نے ادا کئے راج کمار راٹھور نے اظہارتشکرپیشِ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!