ذکری اُردو اسکول بسوا کلیان میں یوم تاسیس کرناٹک کا پرچم کشائی اور تقریب

0
Post Ad

بسوا کلیان: نعیم الدین ایڈمنسٹریٹر ذکری ایجوکیشن سوسائٹی کی اطلاع کے مطابق ذکری اُردو اسکول بسوا کلیان میں یکم نومبر کرناٹک راجیہ اتسو کے موقع پر پرچم کشائی عمل میں آئی۔ اس موقع پر محترمہ رسول بی صاحبہ معاون معلمہ نے کنڑ زبان میں ریاست کرناٹک کی تاریخ بیان کی۔ انہونے کنڑ زبان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ترقی کا بھی ذکر کیا۔ سیّد کلیم اللہ صاحب معاون معلّم نے پرچم کشائی کرتے ہوۓ یومِ تاسیس کرناٹک پرمبارکباد پیش کی اور ریاست لسانی بنیاد پر اضلاع کی تقسیم اور ریاست میسور سے ریاست کرناٹک کی تشکیل پر روشنی ڈالی۔ طلباء نے کنڑ زبان میں کنڑ ناڈے نظم سنائی کنڑ میں تقریر بھی کیے اس موقع پر محترمہ ناظمہ نسرین صاحبہ صدر معلمہ ہائی اسکول, محترمہ وسیم سلطانہ صاحبہ صدر معلمہ پرائمری اسکول کے علاوہ ہائی اسکول اور پرائمری اسکول کے طلباء و طالبات اورتمام اساتذہ شریک تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!