طالبات دینی وہ عصری علوم کے ساتھ اقامت دین کی جدوجہد کریں۔ بگدل میں جی آئی او کے اختتامی پروگرام سے الطاف امجد صاحب، محمد اقبال غازی کا خطاب

0
Post Ad

بگدل :اسلام دین رحمت ہے یہ انسانوں کی دینوی وہ اخروی کامیابی کا ضامن ہے اسلام نے جہاں تعلیم کو فرض قرار دیا ہے وہی تربیت کی طرف بھی توجہ دلائی ہے، ان خیالات کا اظہار برادار الطاف امجد صاحب(صدر ایس وائی ایم ضلع بیدر) نے بگدل میں جی ائی او کی جانب سے ۲ ستمبر تا ۰۳ ستمبر ۳۲۰۲ ریاستی سطح پر چلائے جانے والی مہم جس کا عنوان (جڑیں اللہ سے، ضبط پائیں نفس، پر، تبدیلی لائے زندگی میں) کے عنوان سے بگدل میں منعقد مہم کے اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، آپ نے کہا کہ طالبات دینی وہ عصری علوم کے ساتھ اقامت دین کی جدوجہد کریں، یہ کام وقت کی ضرورت ہے، ذادراہ کے عنوان پر برادر محمد اقبال غازی (ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند بیدر) نے کہا کہ اللہ تعالی نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ساری انسانیت کے لئے رحمت بناکر بھیجا ہے، ہم بھی رسول ﷺ کی امت ہونے کے ناطے سارے انسانوں کے لئے رحمت بن جائیں، اور اپنے قول و عمل سے اسلام کی شہادت دیں، لوگ اسلام کو کتابوں سے نہیں بلکہ مسلمانوں کے عمل کو دیکھ کر اسلام سے متاثر ہوتے ہیں، فی الوقت ملک کے بردران وطن کے سامنے اسلام کا عملی نمونہ پیش کرنا وقت کی ضرورت ہے، ابتداء میں پروگرام کا آغاز روبیہ ناز کی قرآت کلام پاک سے ہوا، جب کہ حمد صبیحہ ناز اور نعت شریف سعدیہ نے پیش کیا، افتتاحی کلمات نکہت پروین (صدر جی آئی او بگدل) نے پیش کیا، نظامت کے فرائض نغمہ سلطانہ نے انجام دئے، اس موقع پر برادر محمد عمران غازی (امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بگدل) جناب محمد معین الدین صاحب سابق امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بگدل، رضوانہ خانم (رکن جماعت اسلامی ہند بگدل) حنا ء غازی (ناظم شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند بگدل) موجود رہے، ان کے علاوہ طالبات وہ خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!