بسوا کلیان میں گرلز اسلامک آرگنائزیشن کا طالبات کے لیے اصلاحی, اخلاق و کردار سازی پر مقابلے اور انعامات سے نوازا گیا

0
Post Ad

بسواکلیان: (نامہ نگار)گرلز اسلامک آرگنائزیشن آف کرناٹک بسوا کلیان کی جانب سے ریاستی سطح پر منائی گئی 15 روزہ مہم بعنوان جڑیں اللہ سے، قابو پائیں نفس پر، تبدیلی لائیں زندگی میں کا مقامی یونٹ کی جانب سے اختتامی پروگرام شہر کے مدینہ پبلک اسکول میں منعقد ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ اسلم جناب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسواکلیان نے کہا کہ لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم کی طرف توجہ دینی چاہیئے۔ انہوں نے طالبات کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اپنے وجود کو مثالی بنائیں، دین آسان ہے اس پر عمل آسان ہے، دوسروں کے خیر خواہ بنیں۔ ضحیٰ ارم صدر مقامی نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔صفورہ انجم ڈی او گلبرگہ نے کہا اللہ سے جڑنے کا بہترین ذریعہ قرآن مجید ہے، ہم جب تک قرآن کو سمجھ کر نہیں پڑھیں گے اس پر عمل نہیں کرینگے ہم اپنے نفس پر قابو نہیں پاسکتے۔ ان کے علاوہ صائقہ صباء اسسٹنٹ ڈی او بیدر نے جی آئی او کا تعارف پیش کیا۔ اس موقع پر سیدہ امت العزیز کوکب ناظمہ شعبہ خواتین، ڈاکٹر شفاء، ڈاکٹر صوبیہ، ندا مسرت و دیگر اراکین و کارکنان تنظیم اور شہر بھر کے تعلیمی اداروں سے طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دوران مہم 2 تا 17 ستمبر جی آئی او کی جانب سے شہر بھر کے اسکولوں اور کالجس میں لکچرز منعقد ہوئیاور 1500 سے زائد طالبات تک اس مہم کا پیغام پہنچایا گیا۔ طالبات کے مقابلہ جات منعقد کرائے گئے۔آرٹ اینڈ کرافٹ، کلے ماڈلنگ، کوکنگ، بیت بازی جیسے مقابلہ جات میں تقریباََ 250 طالبات نے حصہ لیا۔ فاتحین کو نقد انعام اور سند سے نوازا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!