تنہا جزیرے کی رسم اجراءاور عظیم الشان مشاعرہ

0
Post Ad

دھارواڑ (ای میل)انجمن ترقی اْردو ہند شاخ دھاروڑ زیر اہتمام 29 جون بروز سنیچر صبح 10:30بجے انجمن ہال دھارواڑ میں ڈاکٹر مہر افروز صاحبہ کی لکھی کتاب تنہا جزیرے کی رسم اجراءاور ایک عظیم الشان مشاعرہ منقد کیا جا رہا ہے۔ کتاب تنہا جزیرے کی رسم اجراءبدست مہمان خصوصی صدر انجمن اسلام جناب محمد اسماعیل تا مٹگار ہوگی۔کرناٹکا اردو اکیڈمی کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ناظم سرگروہ جلسہ کی صدارت کریں گے جبکہ بطور اعزازی مہمان حیدر علی باغبان چیئرمین وقف بورڈ گلبرگہ، مبین احمد زخم مدیر سہ ماہی رسالہ چراغ نور یادگیر، بشیر خان جاگیردار نائب صدر انجمن اسلام، محمد شفیع کلی منی، محمد رفیق شیرہٹی خزانچی انجمنِ اسلام شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر یاسین رہی معروف شاعر و ادیب تنہا جزیرے پر تبصرہ کریں گے۔ عبدلرشید شاد نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ اس موقع پر سہ ماہی چراغ نور یادگیر کا خصوصی شمارہ ڈاکٹر مہر افروز نمبر کی اجراءبھی عمل میں ائے گی رسم اجراءکے فوراً بعد مشاعرے کا انعقاد ہو گا جس میں مجاور مالیگاوی، روشن خانزادے، یاسین راہی، مبین احمد زخم، ریاض سحر، ثاقب جنیدی، احمد باشاہ ساغر،، عبدالرشید شاد، ثناء اللہ ثنا، ڈاکٹر مہر افروز، نسیم مہک اپنا کلام پیش کرینگے ڈاکٹر قدیر ناظم سرگرو نائب صدر انجمن ترقی اردو ہند کرناٹک،مشاعرے کی صدارت فرمائیں گے اور شریف احمد شریف رکن کرناٹکا اْردو اکادمی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔انجمنِ ترقی اْردو ہند کے صدر و اراکین نے محبان اردو سے شرکت کی گذارش کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!