ذکری اُردو اسکول بسوا کلیان میں ٹیچر ڈے پر اساتذہ کو تہنیت

0
Post Ad

بسواکلیان: (نامہ نگار)یوم اساتذہ کے موقع پر شہر بسوا کلیان کے ذکری اردو ہائیر پرائمری و گرلز ہائی اسکول میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوا ۔ طلبہ و طالبات نے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہنے والے نغمہ ، ترانے پیش کئے ۔ جناب مجاہد پاشاہ قریشی جنرل سیکرٹری نے تمام طلبہ کو اساتذہ کا احترام کرنے کی تلقین کی اور اساتذہ کی سماج میں اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ ڈاکٹر ایم اے کریم صدر زکری ایجوکیشن سوسائٹی نے اساتذہ کی شخصیت سازی پر خطاب کیا۔ محمد نعیم الدین ایڈمنسٹریٹر ذکری ایجوکیشن سوسائٹی نے تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ معلم کا پیشہ معزز پیشہ ہے۔ اس موقع پر تمام اساتذہ کو تہنیت پیش کی گئی۔ حافظ سید کلیم اللہ نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ اس موقع پر پرائمری اور ہائی اسکول کے اساتذہ کرام کو ذکری ایجوکیشن سوسائٹی کی طرف سے تہنیت پیش کی گئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!