بیدرکی ایک اور مسجد ”مسجد ِ مصطفی“ میں اسٹڈی سنٹر کا افتتاح عمل میں آیا

0
Post Ad

بیدر۔22/اکتوبر(محمدیوسف رحیم بیدری)بیدر بیٹر منٹ فاؤنڈیشن بیدر کی جانب سے مساجد کے بالائی حصے میں بنام اسٹڈی سنٹر (دارالمطالعہ)کو تمام سہولیات کے ساتھ قیام کی تحریک میں بیدر کی ایک اور مسجد ”مسجدِ مصطفی‘نزد پٹیل فنکشن ہال،سپنا لے آؤٹ میں اسٹڈی سنٹر کاافتتاح بدست حضرت مولانا ابو طالب رحمانی صاحب رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈعمل میں آیا۔ حضرت مولانا ابو طالبہ رحمانی صاحب نے اسلام کی تاریخ کا اجمالی تعارف پیش کیا۔اور کہا کہ اسلام میں مسجد کو عبادت، تعلیم و تربیت، ثقافت اور تہذیب و تمدن کے اعتبار سے مرکزی مقام حاصل رہا ہے بلکہ مسلمانوں کی تمام سرگرمیوں کا مرکز و منبع مسجد ہی تھی۔ اسلام کی تعلیم کا آغاز مسجد سے ہوا۔ پیغمبر اسلام جناب محمدﷺ نے ہجرت فرمائی تو مدینہ سے باہر مسجد کی بنیاد رکھی جو سب سے پہلی مسجد ہے اور پھر مدینہ منورہ میں دوسری ‘مسجدنبوی’ بنائی۔ اس میں دینی اور دنیاوی تعلیمات کی شروعات کیں۔ اسی مسجدِ نبوی سے علم و عرفان، تہذیب و تمدن، اتحاد ویگانگت، اجتماعیت، مساوات واخوّت کے جذبات پروان چڑھے اور معاشرہ روز بروز منور ہوتا چلا گیا۔مساجد فلاحی، اصلاحی اور ایمانی سرگرمیوں کے طورپر مستعمل ہونا چاہئے۔اس موقع پر مولانا ابو طالب رحمانی صاحب نے ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب کی ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ ایک انقلابی قدم ہے اور اس کی تقلید پورے ہندوستان میں ہوگی۔اس موقع پر صدر بیدر بیٹر منٹ فاؤنڈیشن بیدر جناب ڈاکٹرعبدالقدیر صاحب بانی شاہین ادارہ جات بیدر نے اسٹڈی سنٹر کی افادیت و پہلوؤں کو اُجاگر کیا اور ملت کیلئے یہ عصرِ حاضر کی شدید ضرورت قرار دیا۔مسجد سے قربت،نمازوں کی پابندی،فکر و سوچ میں الحیت،مطالعہ میں یکسوئی جیسے انسانی اوصاف کی تعمیر ہوتی ہے۔اس سے قبل بیدر کی مسجد شاہ ابوالحسن قادری ؒ بیدر میں اسٹڈی سنٹر کا قیام عمل میں آیا۔یہ اسٹڈی سنٹر ہر مسجد میں قائم ہوں تاکہ ملت کے طلبہ و نوجوان اس مسابقت کے دور میں خود کو تیار کرسکیں۔افتتاح کی اس تقریب میں مصطفی مسجد کے صدر جناب اشفاق احمد صاحب میٹرو سوپر مارکیٹ بیدر،جناب عبدالمنان سیٹھ ذمہ دار العزیز چیرٹیبل ٹرسٹ بیدر،اور جناب ڈاکٹر مقصود چندا صاحب صدر ایم آر ایف بیدر کے علاوہ اہلیانِ محلہ اور کثیر تعداد میں لوگ شریک رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!