مولانا نجم الدین حسین عمری ناظم علاقہ جماعت اسلامی ہند گلبرگہ کا انتقال

0
Post Ad

بسواکلیان ۔20 اگست ۔(محمّد نعیم الدّین نامہ نگار) تحریک اسلامی کے جاں باز ساتھی مولانا نجم الدین حسین عمری ناظم علاقہ جماعت اسلامی ہند گلبرگہ کا آج مننور ہاسپٹل میں زیرِ علاج رہےانتقال ہوا ہے۔گذشتہ پندرہ دِنوں سے مرحوم ایک حادثے کا شکار ہوئے تھے۔ جس میں ان کے ایک بھائی جاں بحق ہوئے تھے۔ آج مولانا کے انتقال سے ریاست کرناٹک میں تحریک اسلامی کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔ آج بسواکلیان میں مولانا مرحوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے جناب مجاہد پاشاہ قریشی, نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ مزید کہا کہ مولانا مرحوم نہایت مخلص, ہمدرد , سادہ , فرد شناس شخصیت کے حامل تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام اور تحریک اسلامی کے غلبے کے لئے وقف کردی ۔ مولانا بہت متحرک تھے۔ اور اپنے رفقاء سے والہانہ محبت سے پیش آتے۔ مولانا صبر و استقامت کا پیکر تھے۔ ان کی حیات میں ان کے تین بھائی اور والد محترم کا انتقال ہوا۔ ان کے لواحقین میں بیوہ کے علاوہ والدہ , ایک بھائی اور چار بھاوجیں اور بھائیوں کی دس اولادیں شامل ہیں ۔ مولانا کو بسواکلیان سے گہرا لگاؤ تھا۔ یہاں افراد سازی میں انہوں نے اہم رول ادا کیا ہے۔ بسوا کلیان کے سبھی چاہنے والوں نےمرحوم کے حق میں مغفرت کی دعائیں کرتے ہوئے اور خاندان کے سبھی افراد کو صبر جمیل عطا فرمائے دعا کی گئی۔ اسلم جناب, غلام رسول صاحب, مولانا اظہار الحق صاحب, محمد نعیم الدین, یوسف الدین صاحب اور جماعت اسلامی ہند بسوا کلیان کے ارکان اور وابستگان مرد و خواتین نے تعزیت پیش کی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!