ابراہیم ؑ کی زندگی بھی اسوہ ئ حسنہ ہے

0
Post Ad

بیدر۔ 27 /جون (محمد نعیم الدین) محمد آصف الدین میڈیا انچارج کی اطلاع کے بموجب جماعت اسلامی ہندبیدر کی جانب سے شہر کی جامع مسجد میں جلسہ سیرت حضرت ابراہیم علیہ السلام کا انعقاد عمل میں آیا۔ ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد صاحب رکن جماعت حیدر آباد نے اس موقع پر اسوہ ئ ابراہیمی اور عصر حاضر کے تقاضے عنوان کے تحت اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا کہ ابراہیم ؑ شرک کو عقلی دلائل کے ذریعہ باطل کر دکھایا۔ انہوں نے فرمایا کہ ملت ان دنوں جن آزمائشوں سے گذر رہی ہے، ان سے نبرد آزما ہونے کے لیے ابراہیم ؑ جیسا ایمان پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ آج کی نئی نسل کو حضرت اسماعیل ؑ جیسی اطاعت و فرمانبرداری اختیار کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ وہ اپنے بوڑھے ماں باپ کا سہارا بن سکیں اور انہیں ہر طرح کے غم سے دور رکھ سکیں۔ مولانا محمد مونس کرمانی صاحب صدر مجلس العلماء بیدر نے آج بھی ہو جو براہیم کا ایماں پیداعنوان کے تحت فرمایا کہ حضرت ابراہیم ؑ نے دین کی خاطر ماں باپ کو،جائداد کو اور وطن کو چھوڑنا گوارہ کر لیا؛ لیکن دین کو چھوڑنا گوارہ نہیں کیا۔ جس کی پاداش میں آپ کو آگ میں جھونک دیا گیا آپ ؑ نے ایک اللہ کی اطاعت و فرمانبرداری سے منہ نہیں موڑا۔ اس جلسہ کا آغاز سید جمیل احمد ہاشمی صاحب کے درس قرآن سے ہوا جس میں موصوف نے بتایا کہ قرآن میں رسول اللہ ﷺ اور ابراہیم ؑ کی زندگیوں کو اسوہ ئ حسنہ قراردیا ہے۔ محمد معظم امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بیدر نے اپنے اختتامی خطاب میں فرمایا کہ اللہ نے ابراہیم ؑ کو لمبے عرصہ تک اولاد سے محروم رکھا لیکن آپ نے اللہ کے علاوہ کسی اور سے منتیں مرادیں نہیں مانی بلکہ اللہ ہی سے صالح اولاد کی دعا کرتے رہے، بالآخر ضعیف العمری میں اولاد سے سرفراز فرمایا۔اس جلسہ میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین شریک رہے۔ شہ نشیں پر جناب محمد آصف الدین صاحب، جناب محمد اکرم علی صاحب، سید ابراہیم صاحب اور سید عتیق اللہ صاحب موجود رہے۔ جناب محمد عارف الدین صاحب نے نظامت کے فرائض بہ حسن و خوبی انجام دئیے۔ دعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!