ادارہ ادب اسلامی ہند گلبرگہ کے زیر اہتمام رسم اجرائی و ادبی نشست کا کامیاب انعقاد

0
Post Ad

گلبرگہ 2 نومبر  : ادارہ ادب اسلامی ہند گلبرگہ کے زیر اہتمام کل رات 9 بجے ہدایت سنٹر گلبرگہ میں رسم اجرائی و ادبی نشست کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ماہر امراض اطفال معروف دینی قلم کار ڈاکٹر معظم علی کی کتاب معبود کی معرفت کی رسم اجراء ذاکر حسین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند گلبرگہ نے انجام دی عبد الحمید چیرمین فاران ایجوکیشن سوسائٹی گلبرگہ نے صدارت کی محمد مظہر الدین ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند گلبرگہ سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست ایڈیٹر روزنامہ بہمنی نیوز گلبرگہ نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی قاضی عبدالمحیط صدر ادب اسلامی گلبرگہ نے افتتاحی کلمات میں بتایا کہ شعراء و ادباء کو اسلامی ادب کو فروغ دینے کی ترغیب دلانے کے مقصد کے تحت جماعت اسلامی ہند کے تحت ادارہ ادب اسلامی ہند قائم کیا گیا ہے پروفیسر محمد عظمت اللّٰہ خان نے کتاب معبود کی معرفت پر نہایت جامع تعارفی مضمون پیش کرتے ہوئے کتاب کی خصوصیات پر بھرپور روشنی ڈالی بعد ازاں ادبی نشست منعقد ہوئی  سینئر افسانہ نگار نجم باگ نے جدید افسانہ معروف نقاد و ادیب ڈاکٹر غضنفر اقبال نے اردو فکشن اخلاقی اقدار کی روشنی میں کے زیر عنوان مضمون معروف طنز و مزاح نگار منظور وقار جوائنٹ سیکریٹری ادارہ ادب اسلامی ہند گلبرگہ نے انشائیہ سنایا ڈاکٹر فہیم الدین پیرزادہ صدر انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ نے افسانے مضمون اور انشائیہ پر تبصرہ کرتے ہوئے نجم باگ ڈاکٹر غضنفر اقبال اور منظور وقار کی تخلیقی صلاحیتوں کی بھرپور ستائش کی سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست نے کتاب معبود کی معرفت کے حوالہ سے کہا کہ مصنف نے کتاب میں عبد اور معبود کے درمیان ایمانی تعلق کو مضبوط بنانے کیلئے ٹھوس عقلی دلائل پیش کئے ہیں انہوں نے بگڑتے انسانی رشتوں باالخصوص ادبا و شعرا کے مابین جاری رنجشوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبد اور عبد کے مابین بھی اخوت کا رشتہ قائم کرنے کیلئے بھی کام کرنے کی ضرورت ہے عزیز اللّٰہ سرمست نے ادارہ ادب اسلامی ہند کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اقدار پر مبنی اور اسلامی ادب تخلیق کرنے کے ساتھ ساتھ ادارہ ادب اسلامی کے تحت ادبا و شعرا کے دلوں کی صفائی پر بھی توجہ دینے کی کوششیں ہونی چاہیئے عبدالحمید صاحب نے صدارتی تقریر میں ادبا و شعرا پر زور دیا کہ وہ مطالعہ کو وسیع کریں فنی محاسن اور معیار کا بھرپور خیال رکھیں اور بامقصد ادب تخلیق کریں انہوں نے علامہ اقبال مرزا غالب اور جگر مرادآبادی کے اشعار کے حوالے سے بتایا کہ شاعر کا تخیل کس قدر بلند ہونا چاہیئے انہوں نے ادارہ ادب اسلامی ہند گلبرگہ کے تحت شعری نشست کا بھی اہتمام کرنے کا مشورہ دیا عارف مرزا سیکریٹری ادب اسلامی ہند گلبرگہ نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کی سراج شحنہ خازن ادارہ ادب اسلامی ہند گلبرگہ نے آخر میں شکریہ ادا کیا شعرا ادبا ارکان جماعت اسلامی ہند کے علاوہ باذوق سامعین کی کثیر تعداد نے شرکت کی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!