ادارہ ادب اسلامی ہند کرناٹک کی مجلس انتطامیہ کا اجلاس اور افسانچوں کی نمائش

0
Post Ad

بنگلور: (نامہ نگار ) محمدعبدالقدیر ساحل ؔ ریاستی سیکریٹری کی اطلاع کے مطابق ادارہ ادب اسلامی ہند ، کرناٹک کی مجلسِ منتظمہ کا اجلاس،بنگلور میں جناب فیاض قریشی صدر ادارہ ادب اسلامی ہند ، کرناٹک کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ محترم امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند ، کرناٹک جناب ڈاکٹر سعد بلگامی اور سیکریٹری حلقہ جماعتِ اسلامی ہند ، کرناٹک مولانا عبدالغفار حامد عمری شریک اجلاس رہے۔ اس موقع پر عہدیدارانِ ادارہ نائب صدر،جناب یوسف رحیم میر بیدر ،ریاستی سیکریٹری محمدعبدالقدیر ساحلؔ ، بیجاپور ،جوائنٹ سیکریٹری جناب سید ابرار حسینی ، رائچور،خازن جناب عبدالکریم بڑگن ، بنگلور کے علاوہ اراکین،جناب عابداللہ اطہر ، شیموگہ،جناب ثناءاللہ شریف ، بنگلور ،مولانا لئیق اللہ خان ، بنگلور، مولانا سید احمد سالک ندوی ، بھٹکل،جناب عظمت اللہ ، کڈور ،جناب فیض احمد مکاندار ، ہبلی نے اجلاس میں شرکت کی اوراس موقع پر نائب صدر ادارہ جناب یوسف رحیم میر ، بیدر کے افسانچوں کی نمائش کا افتتاح بھی ہوا۔ افتتاح بدست محترم امیر حلقہ جناب ڈاکٹر سعد بلگامی کیا گیا ۔ ان افسانچوں کی یہ خاص بات رہی کہ اس کے 8 زبانوں میں ترجمہ بھی ہوا جو نمائش میں شامل رہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!