شموگہ میں سرکاری رفاہی اسکیموں پر اجلاس

0
Post Ad

مسلمانوں کے لئے سرکاری و رفاہی اسکیموں کے لئے مختص بجٹ کے صد فیصد استعمال کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے زیراہتمام MEWA میڈیکل ،ایجوکیشن،اومنس اور ایگریکلچر اسکیموں میں سہولتیں اور اس کا استعمال پر تبادلہ خیال کے لئے شموگہ میں چتردرگہ ،چکمنگلور،شموگہ اور ڈاونگیرہ اضلاع سے منتخب شخصیات پر مشتمل اجلاس منعقد ہوا ۔مولانا محمد سلیم عمری صاحب کی تلاوت قرآن اور جناب محمد مرکڈا صاحب اسسٹنٹ سیکریٹری حلقہ کی افتتاحی کلمات سے اجلاس کا آغاز ہوا ۔ڈاکٹر شری دھر میڈیکل آفیسر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیماری سے مراد صرف بخار،کھانسی اور سردی کا نام نہیں ہے۔بیماری کے مختلف اقسام ہیں،ظاہری اعتبار سے آدمی اچھا ہی نظر آتا ہے،مگر اندرونی طورپر مختلف بیماریوں کا شکار بنتا ہے۔سرکاری اسکیموں میں بچے کی پیدائش سے لیکر 19سال کی عمرتک اور اس کے بعدوالے عمروالوں کے لئے الگ الگ اسکیم ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹرشری دھر نے MEWA فولڈر کا رسم اجراء کیا۔ کانسیپٹ پیپر پیش کرتے ہوۓ،جناب ریاض احمد کوپل نے کہاکہ ہمارے لئے سرکاری رفاہی اسکیم ہیں،مگر حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔جماعت اسلامی ہند کرناٹکا چاہتی ہے کہ ملت ان اسکیموں سے فائدا اٹھاۓ،بالخصوص میڈیکل،تعلیم،خواتین اور کسانوں کے لئے مختص بجٹ سے،مگر اس سلسلے میں شعور کی کمی اور ڈاکومینٹیشں نہیں ہونے کی وجہ سے ان سے استفادہ ہونہیں پارہا ہے۔اسکیمس سے کیسے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ، طریقہ کار پر تبادلہ خیال ہوا۔ڈاکٹرسیدجنید ڈیرکٹرمینارٹی ڈویلپمنٹ شموگہ نے تعلیمی اور میڈیکل اسکیمس کی تفصیلات پیش کرتے ہوۓ فرمایا کہ آدھار کارڑ اور بی پی ایل کارڈ کا ہونا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کئی اسکیموں کا تذکرہ فرمایا۔سوالات و جوابات کا سیشن بہت کامیاب رہا۔جناب محمد یوسف کنی سیکریٹری حلقہ اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت کو معاشی اعتبار سے ترقی اور اس کا استحکام بہت ضروری ہے۔جماعت یہ چاہتی ہے کہ سرکاری رفاہی اسکیموں سے بھرپور استعمال ہو،اس کا صد فیصد استعمال اسی وقت ممکن ہوگا جب ملت کی تمام جماعتیں ،تنظیمیں،ادارے اور اہم شخصیات اس کام میں دلچسپی لیں۔ انہوں نے کہا کہ MEWA کے فولڈر میں 10میڈیکل اسکیمس،13 ایجوکیشن اسکیمس،16اومینس اسکیمس اور 17،اگریکلچر اسکیموں کی تفصیل موجود ہے۔اس کام کے لئے جماعت ہر ایک کا تعاون کریگی ۔جناپ ایس ایم سعادات صاحب نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا،جناب نظام الدین ڈاونگیرہ نے کنوینر کی ذمہ داری ادا کی۔
فولڈر کے لئے جناب محمد مرکڈا صاحب (9964071680)سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!