بسوا کلیان میں ایس آئی او کی طرف سے سرکاری یونانی دواخانے کا مطالبہ کو لےکر وجے سنگھ کانگرسی لیڈر کو یادداشت

0
Post Ad

بسوا کلیان: (نامہ نگار)ایس۔آئی۔او بسواکلیان کے وفد نے وجے سنگھ، سابق ایم ایل سی، بیدر سے بسواکلیان میں گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کے قیام کے سلسلے میں ملاقات کی۔ ایس آئی او بسواکلیان گزشتہ 8 سالوں سے گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ بیدر ضلع اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں 150 سے زیادہ یونیانی دواؤں کے پودے پائے جاتے ہیں۔ اس وفد کی قیادت ڈاکٹر ذبیح اللہ خان، ضلع صدر ایس آئی او بیدر، سید جاویدمتین، مقامی صدر، ایس آئی او بسواکلیان یونٹ، میر تحسین علی جمعدار نے کئے اور اس موقع پر مجتہد احمد،شعیب پٹیل،مختار احمد،شیخ ربّانی،زید پٹیل،صابر علی شعیب خان اور دیگر ممبران موجود تھے۔ وجے سنگھ نے یقین دلایا کہ وہ ایس آئی او بسواکلیان کے اس دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے کے اپنی پوری کوشش کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!