سیواکیندر سے وابستہ مسلم تنظیمیں لڑکیوں کو عاشقی اور سازش سے بچائیں گی؟

0
Post Ad

بیدر۔ (محمدیوسف رحیم بیدری) یہ خوشی کی بات ہے کہ پارلیمانی انتخابات کاجیسے ہی اعلان ہوا، مختلف این جی او، سماجی، دینی، مذہبی اور نیم مذہبی تنظیموں نے ووٹر شناختی کارڈ بنانے کا کام شروع کیا۔ صرف اتناہی نہیں پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ فیصد بڑھانے اور جمہوری نظام کوبچانے کاپوراپورا اہتمام کرڈالاگیااور7/مئی کوجس دن رائے دہی تھی،ا س دن بھی صبح سے کھاناکھائے بغیر نوجوانوں اور دین پسند افراد نے کام کیا۔ جس کی تعریف مسلمان ہی نہیں غیرمسلم سیاست دان بھی کررہے ہیں۔ آج کاہمارا موضوع مسلم طالبات کی عاشقی سے متعلق ہے۔ صرف مسلم لڑکوں سے نہیں بلکہ غیرمسلم لڑکوں سے مسلم لڑکیوں کی بڑھتی ہو ئی نزدیکیاں بھی اس میں شامل ہیں۔ گمپا، جنواڑہ روڈ، نہرواسٹیڈیم، گنبدان علی برید کے پاس واقع کیفے، شیونگر اور دیگر مقامات پر یہ نظارے عام ہیں۔ جہاں برقعہ پوش لڑکیاں لڑکوں کے ساتھ کیفے میں بیٹھی ہوئی یا ٹہلتی ہوئی نظرآتی ہیں۔ کہاجاتاہے کہ برید شاہی گارڈن بھی اس سے بچانہیں ہے۔ پاپ نا ش کی جھیل کے قریب واقع درختوں میں بھی یہ مخلوق حضرت عشق کی مریدی کرتی نظر آتی ہے۔ کئی ایک برقعہ پوش لڑکیاں شہر کے درمیان سے بھی بے خوف اور نڈر طریقے سے ٹووہیلر پر بیٹھی گزرجاتی ہیں لیکن ان پر کوئی روک ٹوک کرنے والانہیں ہے۔ کہاجارہاہے کہ ان عشاق میں سے کئی ایک کی ویڈیوکلپ بن چکی ہیں اور وہ اسی کے سہارے بلیک میل کی جارہی ہیں۔ایسی کئی ایک افواہیں ہیں کہ یہ سب مسلم لڑکیوں کے خلاف سازش ہے لیکن ان ہوائی باتوں کی جب تک تحقیق نہیں ہوجاتی اس معاملے کو سازش سے جوڑا نہیں جاسکتا۔ اور ان سب سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ سیواکیندر کے والنٹیرس، دینی اور مذہبی جماعتوں کے نوجوان اور بزرگ اس برائی اور خطرناک برائی کی اصلاح کے لئے متوجہ کب ہوں گے؟اگر یہی صور تحال رہی تو ایک دن وہ بھی آسکتاہے کہ دیوبند میں خواتین کی آمد پر پابندی لگانے کی طرح لڑکیوں کی کالج کی تعلیم پر بھی پابندی لگانی پڑے گی۔ ہمیں توقع ہے کہ بیدر بیٹرمنٹ فاؤنڈیشن، SYM، رابطہ ء ملت، جماعت اسلامی، تبلیغی جماعت،جمعیت اہلحدیث وغیرہ،سرجوڑ کر بیٹھیں گے اور اس لعنت کے خاتمہ کے لئے ایک دن اٹھ کھڑے ہوں گے۔ ورنہ پانی سرسے اونچا ہوجانے کے بعد کی جانے والی تدابیر کے رائیگاں ہوتے وقت نہیں لگتا۔ وقت رہتے اس خباثت پر قدغن لگانا ضروری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!