بسواکلیان بلدیہ کے عہدیداروں کی لاپرواہی اور غیر ذمہ داری
بسوا کلیان:( نامہ نگار )شہر میں جامع مسجد کے بالمقابل ہائی ماس ستون کی لائٹس اور بس اسٹینڈ کے قریب محبوب نگر , راستے کی روڈ لائٹس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور روشنی نہ ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔ یہ لوگوں کے آنے جانے کا مسئلہ ہے۔ لیکن سٹی کونسل کے ذمہ داران اس طرف توجہ نہیں دے رہے ۔عوام الناس نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیہ کے عملہ کے ذریعے مسئلہ فوری حل کر کے عوام کو فائدہ پہنچایا جائے ۔