نہرواسٹیڈیم بیدر پہنچ کر اُردواور دَکنی زبانوں میں ہر گھر ترنگااور جئے ہند لکھیں:محمدیوسف رحیم بیدری کی اپیل

0
Post Ad

بیدر۔(پریس نوٹ) 14/اگست کی صبح ضلع انتظامیہ بیدر کی جانب سے یوم ِ آزادی 15/اگست کے بارے میں مختلف پروگرام جیسے واکتھان،دوڑاور، بائیک ریلی،رکھے گئے ہیں۔اس کے علاوہ14/اگست کی صبح9/بجے نہرواسٹیڈیم میں کینوس پر کسی بھی ہندوستانی زبان میں ”ہر گھر ترنگا“ اور ”جئے ہند“ لکھنا شامل ہے۔ مذکورہ تمام تقاریب میں اہل بیدر اور خصوصاً بیدر کی اقلیتیں حصہ لیں۔ یہ اپیل ممتاز شاعر وادیب اورسابق رکن کرناٹک اردو اکادمی جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے کی ہے اور آگے کہاہے کہ مادری زبان دکنی اور اردو بولنے والے بزرگ، مردو خواتین اور طلبہ وطالبات سے گزارش ہے کہ وہ اپنی ہندوستانی مادری زبان دکنی یاپھر اُردو میں ضلع انتظامیہ بیدر کی جانب سے نہرواسٹیڈیم میں لگائے جانے والے کینوس پر ”ہر گھر ترنگا“ اور ”جئے ہند“ضرور لکھیں۔ریاستی زبان کنڑا اورانگریزی کااستعمال بھی مناسب ہے لیکن مادری زبان کی اپنی اہمیت ہے۔چوں کہ ضلع انتظامیہ نے کسی بھی ہندوستانی زبان میں لکھنے کاموقع دیاہے لہٰذا اگر آپ اپنی مادری زبان اردواور دکنی میں ہرگھر ترنگا اور جئے ہند لکھیں گے تو اس سے لسانی اقلیتوں کی شناخت ہوگی۔ ان کی زبان کوفائدہ حاصل ہوگا۔ جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے لسانی اقلیتوں کے اساتذہ کرام اوراردو صحافیوں (پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا) سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اگر اس پروگرام میں شریک ہوں تو کینوس پر ضرور بہ ضرور اردو اور دکنی میں ”ہرگھر ترنگا“ اور ”جئے ہند“ لکھ کر اقلیتی زبانوں کو تقویت پہنچائیں۔ جو احباب یا طلبہ وطالبات یہ کام کر نے کاعزم رکھتے ہیں، ان کاپیشگی اظہار تشکر جناب بیدری نے کیاہے۔اوراقلیتوں کی اسکول انتظامیہ سے بھی اپیل کی ہے کہ کینوس کے پاس اسکول انتظامیہ کے اساتذہ موجود رہیں اور طلبہ کو اردو /دکنی میں ”ہرگھر ترنگا“ اور ”جئے ہند“ لکھنے میں تعاون کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!