نوبل پبلک اسکول بسوا کلیان میں یوم ماحولیات کے موقع پر شجر کاری مہم اور پودے تقسیم کئے

0
Post Ad

بسوا کلیان: (نامہ نگار)بسوا کلیان کے نوبل پبلک اسکول میں یوم ماحولیات کے موقع پر طلبہ و طالبات اور والدین میں شجر کاری بیداری پروگرام منعقد کیا گیا، اس موقع پر محمد ناصرپٹیل اُردو سی آر پی، شری گری دھر سی آر پی، موسیٰ میاں صدر معلم اور محمد خلیل احمد گوبرے صدر ٹرسٹ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ،زندگی میں پاکی اور صفائی کا خاص خیال رکھیں اور خوشگوار ماحول پیدا کریں۔ اس موقع پر موسمیات کی بدلتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب کو چاہیئے کہ گھر گھر درخت لگائیں محکمہ تعلیمات کے ذمےدار حضرات اور اسکول ہذا کے ذمےدار نے طلبہ و طالبات میں درخت (پودے) تقسیم کئے اور بتایا کہ درخت لگانے سے بارش کا موسم صحیح وقت آتا ہے اور ندیوں،تالابوں اور ڈیم میں پانی کا اضافہ ہوتا ہے جس سے انسان اور جانور سیر یاب ہوتے ہیں ۔ زمین زرخیز رہتی ہے پینے کے لئے پانی ہمیشہ میسر رہتا ہے انہونے مزید کہاکہ شجر کاری بیداری سے پودوں کو لگا کر اسکی حفاظت بھی کرنا چاہیئے تاکہ درخت بڑے ہوں اور سایہ چھاوں دیں اس سے انسانوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے اس کے علاوہ کسان بہت خوش رہتا ہے اور غلہ بھی زیادہ نکلتا ہے بہر حال انسان اور جانور ہمیشہ خوش رہتے ہیں ۔اس لیے ہم کی چاہیے کے اپنے اپنے گھروں میں، گليوں میں، محلوں میں،سڑکوں کے کنارے اور کھیتوں میں بہت سے درخت لگوائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!