سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئیپور کے زیر اہتمام یوم سر سید احمد خان کا کامیاب انعقاد

0
Post Ad

وجئے پور: (نامہ نگار)شعبہ اردو سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئی پور کے زیر اہتمام یومِ سر سید احمد خان کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔اس جلسہ کے مہمان خصوصی جناب نظام الدین بھوسنور سابق پرنسپل سیکیاب پی یو کالج نے اپنے خطاب میں کہا کہ سر سید احمد خان قومی اتحاد کے زبردست حامی تھے اسی لئے انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان ایک دلہن کی مانند ہے جس کی دو رسیلی آنکھیں ہندو اور مسلمان اس میں ایک بھی بھینگی اور کانی ہو جائے تو اس ملک کی خوبصورتی ختم ہو جائے، یہ ایک عظیم مفکر، مصلح قوم ہیں جنہوں نے تعلیم کی طرف خاص توجہ دی اور محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کی بنیاد ڈالی، اور پہلی جنگ آزادی میں انگریزوں نے مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرایا تو سر سید نے اسباب بغاوت ہند لکھ کر مسلمانوں سے جو بدگمانی تھی اس کو دور کرنے میں کامیاب ہوگئے آج ان کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے کئی طلبا و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اور ان کی صحافتی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا آج بھی ان کا لگایا ہوا رسالہ تہزیب الاخلاق جاری و ساری ہے۔ اس موقع پر افسانہ پٹید بی اے سال اول نے سر سید احمد خان کی صحافتی خدمات پر مقالہ پیش کیا. اس جلسہ کی صدر ڈاکٹر ہاجرہ پروین صدر شعبہ اردو و وائس پرنسپل سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ سر احمد خان کی مجموعی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا علی گڑھ تحریک، سائنٹفک سوسائٹی کا قیام، رسالہ تہزیب الاخلاق، تاریخ و سیرت پر مبنی کتابیں بڑی اہمیت کے حامل ہیں، آج ہم خواتین تعلیم کے میدان میں جو نظر آرہے ہیں یہ انہیں کا فیضان ہے. ان کے معاصرین نے ان کے مشن سخت مخالفت کرنے کے باوجود وہ اس کی پروا کئے بغیر اپنے مشن کو جاری رکھا اور وہ اپنے مشن میں کامیاب بھی ہو گئے جو مخالف تھے وہ بھی ان کی خدمات کے قائل ہو گئے اس لئے اکبر الہ آبادی نے کہا ہماری باتیں ہی باتیں تھی سید کام کرتا تھا۔ اس جلسہ کا آغاز بی بی بی عائشہ انعامدار کی قرآت کلام پاک سے ہوا، بھگوت گیتا کے شلوک بھوپال کلکرنی نے پیش کئے، حمد اسما ناگردینی اور نعت افسانہ پٹید نے پیش کیا، خیر مقدمی و تعارفی کلمات ڈاکٹر محمد سمیع الدین نے ادا کیا، نظامت کے فرائض افشاں سانگلیکر نے ادا کئے، شکریہ کا خوشگوار فریضہ پروفیسر ودیاوتی نے انجام دیا اس موقع ڈاکٹر گریش لینڈی،پروفیسر توصیف احمد باغبان، سومو انکلگی، کے علاوہ اساتذہ و طالبات کثیر تعداد میں موجود رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!