گورنمنٹ فرسٹ گریڈکالج میں اورینٹیشن پروگرام،دیہی طلباء میں حصولِ علم کی صلاحیت بہت زیادہ ہوتی ہے: تحصیلدار منجوناتھ پنچال

0
Post Ad

چٹگوپہ۔ (عبدالقدیر لشکری) دیہی طلباء میں علم کی بہت زیادہ صلاحیت ہے، سیکھنے میں گہری دلچسپی ہے لیکن اس کے اظہار میں ہچکچاہٹ کی وجہ سے مواقع سے محروم ہیں۔ چٹگوپہ تحصیلدار مسٹر منجوناتھ پنچال نے آگے کہا کہ وہ اپنی خود اعتمادی اور حصولیابی کی تڑپ میں اضافہ کریں۔وہ دراصل گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج چٹگوپہ میں انٹرنل کوالٹی ایشورنس سیل کے تحت سال اول کے تمام طلباء کے لیے منعقدہ اورینٹیشن پروگرام کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ طلباء کو گریجویشن سے ہی روزانہ اخبارات پڑھ کر موجودہ موضوعات کی عمومی معلومات میں اضافہ کرتے ہوئے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنی چاہیے۔ متن کے ساتھ ضمنی مضامین کا مطالعہ کیا جائے۔ زبان کے علم، انٹرویو کی مہارت کو فروغ دینا اور کامیاب ہونا ضروری ہے۔ لہٰذا ہم سب کو ملک کی ترقی کے لیے سوچنا چاہیے۔تقریب کی صدارت کررہے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر جے کمار سندھے نے کہا کہ ہمارے کالج میں طلباء کو ہرطرح کی سہولت فراہم کی جاتی ہے جس میں جدید کمپیوٹر، لیبارٹریز، نصابی کتب کے ساتھ ساتھ مسابقتی امتحانات کی کتابیں، مضمون کے ماہرین کے خصوصی لیکچرز کے ساتھ ساتھ تجربہ کار پروفیسرز کی تدریس سے بھی انہیں فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس سے ان کے مستقبل کی تشکیل ہوتی ہے۔ طلبہ کو جسمانی صحت کے علاوہ اپنی ذہنی صحت کا بھی خیال رکھنا چاہیے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ انھیں اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہونا چاہیے۔ اس تناظر میں انہوں نے تحصیلدار مسٹر منجوناتھ پنچال کو کالج کے لیے ضروری اسپورٹس گراؤنڈ کے لیے 4 ایکڑ اراضی الاٹ کرنے کی درخواست پیش کی۔ تحصیلدار نے اس کا مثبت جواب دیا اور وعدہ کیا کہ اعلیٰ افسران سے اس تعلق سے حکمنامہ لے کروہ اراضی فراہم کریں گے۔ڈاکٹر ارون کمار کورنے، ایم بی اے ڈیپارٹمنٹ، گلبرگہ یونیورسٹی نے بطور ریسورس پرسن ایک خصوصی لیکچر دیا، کہا کہ طلباء کو مخصوص مقاصد کے ساتھ مسلسل کوششوں کے ذریعے اپنی زندگی بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کسی بھی مقصد کو حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس سب سے پہلے پختہ عزم ہونا چاہیے، آپ کو اس کے لیے مسلسل تیاری جاری رکھنی چاہیے، اگر آپ کے پاس انگریزی زبان کا علم، شخصیت کی نشوونما، زندگی کی مہارت اور بقائے باہمی کا اصول ہو تو کامیابی یقینی طور پر ممکن ہے۔تعارفی تقریر ڈاکٹر ویرشٹی میلورکر نے کی اورسال اول کے طلباء کو 2024 سے لاگو ہونے والی ‘ریاستی تعلیمی پالیسی’ کے امتحانی نمونہ، داخلی نمبروں کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ 2007 میں شروع ہونے والے ہمارے اس کالج کو دو مرتبہ NAAC کی منظوری مل چکی ہے اور اس میں تمام بنیادی سہولیات موجود ہیں۔ انٹرنل کوالٹی ایشورنس سیل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر کے شیوکمار، ڈاکٹر رویندر کمار تیلیکر موجود تھے۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر چتر شیکھر چیرلی نے نظامت کی۔ اسسٹنٹ پروفیسر شانتا کمار پاٹل نے خیرمقدم کیا۔ ڈاکٹر یسومترا نے شکریہ ادا کیا۔ سینئر پروفیسر ڈاکٹر مینا کماری، محترمہ میناکشی، ڈاکٹر ستیش کمار ڈونگرے، ڈاکٹر شیش راؤ، ذبیح اللہ، رمیش کمار برادار، مہمان لکچررس انیل کمار سندھے، چندرکانت اور دیگر لیکچررس اور طلبہ نے شرکت کی۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ جاری کرکے دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!