ہفتہ 20/جولائی کو الامین ڈگری کالج بیدر میں “شادی سے قبل اور بعد کونسلنگ برائے خواتین” کا انعقاد

0
Post Ad

بیدر: (پریس نوٹ) محترمہ مونیکا برادر آرگنائزر اور سیدہ کریم النساء بیگم کنوینر کی اطلاع کے مطابق 20/جولائی 2024، ہفتہ، 10:30بجے دن الامین ڈگری کالج، روبرو قدیم سرکاری دواخانہ بیدر میں “شادی سے قبل اور بعد کونسلنگ برائے خواتین” رکھی گئی ہے جس کا مقصد خاندانوں میں پیدا ہورہے مسائل، بے ترتیب زندگیوں اور بے شمار خلع اور طلاق کے واقعات سے معاشرے کو بچانا، مرداور عورت ہر دو کی زندگی کو آسان بنانا ہے. اس کے لئے سوشیل ایکٹویسٹ محترمہ خالدہ پروین جنرل سیکرٹری امومت سوسائٹی حیدرآباد کا خصوصی خطاب رہے گا. مہمانان خصوصی میں محترمہ سیدہ تسنیمہ سلطانہ PSI ٹاؤن پولیس اسٹیشن بیدر، سیدہ روبیہ تسنیم اہلیہ چیف قاضی بیدر، محترمہ طاہرہ تسنیم، محترمہ سیدہ بشریٰ پروین لائف ممبر الامین ایجوکیشنل سوسائٹی بنگلور،محترمہ یاسمین بیگم، سیدہ ام حبیبہ ناظمہ JIH شعبہء خواتین بیدر، ڈاکٹر حرمین شریفین صدر GIOبیدر شامل ہیں.مذکورہ موضوع سے متعلق ماہرین سے سوالات کئے جاسکتے ہیں. صرف خواتین اور طالبات کو استفادہ کا موقع حاصل رہے گا.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!