سال گذشتہ کے مقابلے بیدر شہر اور اس کے دیہاتوں میں امن وامان کے سائے میں عیدکی تیاریاں

0
Post Ad

بیدر۔ 28/جون (محمدیوسف رحیم بیدری) سال ِ گذشتہ کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت کے سبب بقرعیدمنانے کیلئے بڑے مسائل کھڑے ہوگئے تھے۔ بجرنگ دل اور گؤ رکھشک کے نام پر مختلف مزاجوں کے افراد میدان میں تھے، جو کہیں پر بھی کوئی بھی خطرناک کارروائی کرگزر رہے تھے۔ جس کی وجہ سے محکمہ پولیس بھی پوری طرح چاق وچوبند تھا۔ لیکن اِمسال جب کہ کرناٹک میں کانگریس پارٹی برسراقتدار آئی ہے اور ریاستی وزیر پریانک کھرگے نے گزشتہ دِنوں انتباہ دیاتھاکہ جولوگ مویشی لے جانے والے افراد کو ستائیں گے انھیں فوری طورپر گرفتار کرلیاجائے گا۔اور کسی بھی قسم کی بدامنی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کاکہناہے کہ پریانک کھرگے کے سخت قدم کی بدولت بید رضلع میں امن وامان ہے۔ اور ضلع کے شہروں کے علاوہ دیہاتوں میں بھی ایک آدھ واقعات کو چھوڑ کرکہیں کوئی نقلی حملے نہیں ہوئے ہیں۔ جس سے ضلع بیدر کے مسلمان پرامن طریقے سے عید منانے میں لگے ہوئے ہیں۔ اوریہ سب کانگریس حکومت کی دین ہے۔ واقعی کانگریس نے محبت کی دوکان عیدقربان پر کھول کر مسلمانوں کو پرامن طریقے سے عید منانے کاموقع دیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!