بد عنوانی فرقہ واریت کے برابر ہے: ویلفیر پارٹی

0
Post Ad

ریاست میں پچھلی حکومت کی بدعنوانیاں اور فرقہ پرستی سے تنگ آکر عوام نے کانگریس کو بھاری اکثریت سے حکومت کرنے کا موقع دیا ہے،لیکن اس حکومت میں بھی ہر روز ایک نیا بد عنوانی کا معاملہ سامنے آرہا ہے یہ انتہائی افسوسناک ہے۔ بد عنوانی بھی فرقہ واریت کے برابر ہی ہے۔ان خیالات کا اظہار ویلفیر پارٹی کے ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہر حُسین نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا ہے۔ عوام نے ریاست میں جہاں فرقہ پرستی کو نکال باہر کرنے کے لئے اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کیا تھا،وہیں بد عنوانیوں سے پاک ریاست دیکھنا چاہتی ہے۔لیکن بد قسمتی سے ریاست میں کانگریس حکومت کے آنے کے بعد بھی بد عنوانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ان کو موضوع بنا کر بی جے پی اور کا نگریس ایک دوسرے پر کیچڑ اُچھالنے میں لگے ہیں جب کہ ریاست میں مو سلادھار بارش کی وجہ سے عوام اور بالخصوص کسان بے حال ہے۔بی جے پی کی جانب سے کانگریس پر بد عنوانی کا الزام لاگئے جانے کے بعد کانگریس نے بی جے پی کے دورِ اقتدار میں کئے گئے تمام بد عنوانیوں کی جانچ کا اعلان کیا ہے،اس سے بوکھلائی بی جے پی نے مرکز سے ی ڈی کو دعوت دے ڈالی ہے،دوسری جانب ی ڈی جو کے بد عنوانیوں کی جانچھ کرنے کے بجائے سیاسی انتقام لینے کا ایک آلہ بن چکی ہے،تحقیق کے نام پر کانگریس حکومت بالخصوص وزیرِ علیٰ سدرامیا کو کمزور کرنے میں لگی ہے،جس کے نتیجے میں ریاستی حکومت کی جانب سے ی ڈی پر ہی یف آئی آر کر دیا گیا ہے۔اس طرح نہ حکومت عوام کے مسائل میں دلچسپی لے رہی ہے اور نہ اپوزیشن کو عوام کا کچھ خیال ہے،دونوں پارٹیاں اپنے اپنے لیڈروں اور پارٹیوں کو بچانے کے چکر میں لگی ہیں۔ریاست میں پچھلے چار پانچ سالوں سے تقریباً چار سو کروڑ روپیوں کا گھپلہ ہوا ہے،اقلیتوں اور دیگر کمزور طبقات کے لئے مقتص رقم میں بھی بڑے پیمانے پر بد عنوانیاں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے مستحق لوگوں کو اُن کا حق پہنچ نے کے بجائے گھپلہ خوروں کی جیب میں گیا ہے۔اب کانگریس حکومت پر بھی اسی طرح کے الزام آرہے ہیں کے اپنی گیارنٹی اسکیموں کے لئے پیسہ جوٹانے کے لئے بورڈ اور کارپوریشنوں کے لئے مختص پیسہ کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔اُنہوں نے کانگریس حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بیدار ہوجائے،عوام نے جس اعتماد کے ساتھ بھاری اکثریت سے حکومت کرنے کا جو موقع دیا ہے اس کا صحیح استعمال کرے،بارش سے متاثر غریب خاندانوں کو معاوضہ دینے اور بارش کی وجہ سے جن کسانوں کی فصلیں تباہ ہوئی ہیں ان کو فوری راحت پہنچانے کی جانب توجہ دے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!