ہمناآباد میں جماعت اسلامی ہند کا ”حضرت محمد ﷺ پیکر ِ اخلاق“ عنوان پر خطاب عام اکبرعلی،شری شری شابھرا دینو کاویر گنگادھر شیوچاریہ، محمدآصف الدین، فادر وکٹر، دھرمارائے گھانگرے کاخطاب

0
Post Ad

ہمناآباد: (نامہ نگار) مولانا سید کلیم اللہ صاحب کی اطلاع کے مطابق، ہمناآباد میں جماعت اسلامی ہندکرناٹک کی سیرت مہم کے حوالے سے ایک خطاب عام بعنوان ”حضرت محمد ﷺ پیکر ِ اخلاق“ کاانعقادویرشیوکلیان منٹپ میں عمل میں آیا جس کی صدارت جناب سید اکبر علی سکریڑی JIHکرناٹک نے کی اور اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ ساری تعریف اللہ کیلئے ہے۔ سارے پیغمبروں نیانسانوں کے سامنے خداکاتعارف پیش کیا۔ وہی خداجس نے زمین، سورج چاندتارے اور ساری کائنات انسانوں کے لئے بنائی اورپھرانسانوں کی ہدایت کے لئے پیغمبر بھیجے۔اس دنیاوی زندگی کے بعد ایک دن ہم سب کوخدا کی طرف جانا ہے۔جناب محمد آصف الدین رکن شوریٰ JIHکرناٹک نے اپنے خطاب میں اس پروگرام کے انعقادپرہمناآباد کی جماعت کو مبارک باد پیش کی۔ اور کہاکہ ہم سب کے پروردگارنے زمین پرپہلا انسان آدم کو بنایا۔ جو نبی تھے۔ آدم کے بعد ان کی اولاد میں سے نوح علیہ السلام آئے۔ حضرت ابراھیم علیہ السلام، اسماعیل ؑ، موسیٰ ؑ، عیسیٰ ؑ تشریف لائے۔ سب سے آخری پیغمبر محمد ﷺ ہیں۔ 40سال عمر گزارنے کے بعد غارِ حرامیں فرشتہ آیا۔ اس نے آپ سے کلامِ الٰہی کی آیتیں پڑھا کر پیغمبرہونے کی ذمہ داری رب کے جانب سے حوالے کی۔ آپ گھبرائے ہوئے گھر آئے تو اہلیہ حضرت خدیجہ ؓ نے آپ کو تسلی دی۔ کہاکہ آپ تو غریبوں، بیواؤں، یتیموں کی مدد کرنے والے ہیں، اللہ آپ کو ضائع نہیں کرے گا۔ آپ نے فرشتے کے لائے ہوئے کلام کو یعنی دین،ا سلام کو لوگوں کے سامنے پیش کیا۔ اور اپنے صادق اور امین ہونے کی گواہی لی۔ جناب آصف الدین نے نبی کریم ﷺ کے اخلاق ِ حسنہ کی مثالیں پیش کیں۔ اور بتایاکہ نبی کریم ﷺ نے کوئی نیادین پیش نہیں کیا بلکہ وہی دین پیش کیا جو پچھلے انبیاء لائے تھے۔ آربٹ سمستھاکے فادر وکٹر نے کہاکہ ”حضور ﷺ کے اخلاق“ کے عنوان پر اس پروگرام کومنعقد کرنے پر میں جماعت اسلامی ہمناآباد کو مبارک باد پیش کرتاہوں۔مذہبی تعلیمات اور مقدس کتابوں کے مطابق ہم رواداری کے ساتھ زندگی گزاریں، عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات یہی ہیں۔ خداکو حاضرو ناظر جانیں۔ غلطیوں کومعاف کرتے ہوئے آپس میں محبت سے زندگی بسر کریں۔برہماکماری کی بہن جی نے کہا”ہم جو کچھ یہاں سن رہے ہیں، ان ساری باتوں پرعمل کریں تو ایسے پروگرام ہمارے لئے کارآمد ہوسکتے ہیں۔ عمدہ اقدار پر معاشرہ کی تعمیر میں ہم سب کو کردار اداکرنا ہوگا۔ بودھ دھرم پرچارک دھرمارائے گھانگرے نے کہاکہ اس دنیا میں پیغمبر محمد ﷺ نے ساری انسانیت کے لئے محبت اور خداترسی کی تعلیم دی ہے۔ یہی کچھ بودھ دھرم میں بھی ملتاہے۔ شری سدلنگ وی نرنہ صدرکنڑا ساہتیہ پریشد ہمناآباد نے بھی مخاطبت کی۔ کہاکہ ہمارے یہی سنسکار ہیں کہ ہم اپنے مذہبی اخلاق کا مظاہر ہ کریں۔ شری شری شابھرا دینو کاویر گنگادھر شیوچاریہ دہرے مٹھ سمستھان ہمناآباد نے اپنے خطاب میں اس پروگرام کو گنگاجمنی تہذیب کی مثال قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے دِل کاسکون خدا کی یاد میں ہے۔ ہم نے اپنے بچپن میں اسکول کی تعلیم سے ہی پیغمبر کی سیرت پڑھی ہے۔ میری یہی گزارش ہے کہ اسلام کی تعلیمات پر عمل کریں۔ آج دنیا میں والدین کے احترام کوملحوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔ حضرت محمد ﷺکی تعلیمات کے عین مطابق والدین کی خدمت انجام دی جائے۔ حضور ﷺ بچوں کوسلام کیاکرتے تھے۔ حسن وحسین ؓ کے لئے انھوں نے اپنی نمازکو طویل کیا۔ افتتاحی کلمات جناب محمد افتخار احمد امیرمقامی JIHہمناآباد نے پیش کئے۔ اور مہم کاتعارف بھی پیش کیا۔ جناب شیخ ذاکر حسین نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ مفتی اسلام صاحب امام وخطیب مسجد شیخ مہتا ب ہمناآباد نے قرأت کلام پاک کی منتخب آیات اور ان کی ترجمانی پیش کی۔ حافظ سید کلیم اللہ نے اظہارتشکر کیا۔ مولانا تصدق حسین ندوی، صدر جمیعت العلماء ہند بیدر اور مولانا محمد فیاض الدین قاسمی نائب صدر رابطہ ء ملت بیدر بھی شہ نشین پر موجودتھے۔ بارش کے باوجود مسلم اور برادرانِ وطن کی کثیرتعداد شریک رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!