جماعت اسلامی ہند ہمناباد کا حضرت محمد ﷺ مساوات کے علمبردار پر جلسہ عام

0
Post Ad

ہمناباد:جماعت اسلامی ہند ریاست کرناٹک کی جانب سے ۸۲ ستمبر تا ۶ اکتوبر ۳۲۰۲ سیرت مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، جس کا عنوان(حضرت محمد ﷺ مساوات کے علمبردار) منائی جائیگی، اس ضمن میں جلسہ عام شیخ مہتاب مسجد ہمناباد میں منعقد کیا گیا، اس اجلاس کی صدرات جناب حافظ سید کلیم اللہ صاحب (رکن عاملہ مجلس العلماء تحریک اسلامی ہند کرناٹکا)نے فرمائی، مہمان خصوصی مولانا محمد فیاض قاسمی صاحب (نائب صدر تنظیم رابطہ ملت ضلع بیدر) نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی سیرت سارے انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے، آپ نے پہلی وحی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پہلی وحی جب نازل ہوئی آپ ﷺ گھبرائے اور اپنے گھر تشریف لائے اس وقت حضرت خدیجہ ؓ نے آپ کو تسلی دیتے ہوئے آپ کی ہمت باندھتے ہوئے کہا کہ آپ تو غریبوں کی مدد کرنے والے ہے، بے سہاروں کا سہارا بننے والے، یتیموں کی کفالت کرنے والے ہے، ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کرنے والے ہے، اللہ آپ ﷺ کو ضائع نہیں کریگا، یہ صفات غیر معمولی اہمیت کے حامل ہے، آج ضرورت اس بات کی ہیکہ مسلمان بھی اپنے اندر ان صفات کو پیدا کریں، آخر میں آپ نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک کی سیرت مہم وقت کی ضرورت ہے، وقت کا تقاضہ ہے کہ آج ملک کے برداران وطن کو حضور ﷺ کی سیرت سے واقف کرانے کی ضرورت ہے، اس اجلاس کو مولانا مفتی تنویر علی قاسمی صاحب (خطیب مسجد آثار مبارک ہمناباد) مفتی اسلم صاحب (امام و خطیب شیخ مہتاب مسجدہمناباد)آخر میں مولانا سید کلیم اللہ صاحب نے صداراتی خطاب پیش کیا، پروگرام کا آغاز مولانا محمد حسین قاسمی صاحب کے درس قرآن سے ہوا، افتتاحی کلمات برادر محمد اقبال غازی صاحب (ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند بیدر) نے مہم کی ضرورت و اہمیت کو واضح کیا، تشکری کلمات جناب محمد افتخار صاحب (امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ہمناباد) نے ادا کئے، اس موقع پر مرد و خواتین کی کثیر تعداد شریک رہی، نظامت کے فرائض جناب محمد مجیب صاحب نے انجام دیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!