شری چننا بسویشوارا سنستھان ہیرے مٹھ ہارکوڈ تعلقہ بسواکلیان کے زیر اہتمام 11 اکٹوبر 2024 کو ” شری چننا رینوکا بسوا ایوارڈ “ تقریب و کتاب کی رسم اجرا

0
Post Ad

بسواکلیان (محمّد نعیم الدّین نامہ نگار) شری چننا بسویشوارا سنستھان ہیرے مٹھ ہارکوڈ تعلقہ بسواکلیان کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شری چننا بسویشوارا سنستھان ہیرے مٹھ ہارکوڈ تعلقہ بسواکلیان کے زیر اہتمام 11 اکٹوبر 2024 کو ” شری چننا رینوکا بسوا ایوارڈ “ تقریب و کتاب کی رسم اجرا عمل میں آئے گی۔تفصیلات کے مطابق امسال 2011 تا 2024 کے جملہ 15 ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ یہ ایوارڈ کنڑا ادب میں گراں قدر خدمات اور ادبی تخلیقات کے لئے دیے جاتے ہیں۔ خصوصیت کے ساتھ 2024 کا ایوارڈ بین الاقوامی شہرت یافتہ کنڑا ادیب ڈاکٹر ایس ایل بھیرپپا کو دیا جائے گا۔ یہ ایوارڈ ایک لاکھ روپیے نقد اور دو تولا سونا اور مومنٹو پر مشتمل ہوگا۔ ساتھ ہی اس موقع پر کنڑا تصنیف کی رسم اجراء عمل میں آئیگا۔ تمام تقریبات کی سرپرستی و صدارت ڈاکٹر شری چننا ویر شیواچاریہ گدی نشین شری چننا بسویشور سنستھان ہیرے مٹھ ہارکوڈ تعلقہ بسواکلیان انجام دیں گے۔ تمام اہل ذوق افراد سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!