بسواکلیان SIOنے NEET اور دیگر امتحانات کی منسوخی کو لے کر احتجاج منظم کیا

0
Post Ad

بسواکلیان۔ 26/جون (نعیم الدین بسواکلیان نامہ نگار) آج بسواکلیان میں اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا(SIO) نے قلعہ سے ہوتے ہوئے گاندھی چوک کے بعد امبیڈکر سرکل کے پاس جمع ہوئی اور احتجاج منظم کیا۔جہاں تحصیلدار پہنچ کر ایس آئی او کی یادداشت حاصل کی۔ وہ یادداشت بذریعہ تحصیلدار صدرجمہوریہ ہندعزت مآب دروپدی مرمو صاحبہ کوروانہ کی گئی جس میں مطالبہ کیاگیاکہ NEET، UGC-NETاور PG-NEET میں ہو نے والی بے قاعدگیوں کی جانچ ہو۔ اورصدرجمہوریہ حکومت کو ہدایت دیں کہ NEET اور دیگر مرکزی انٹرنس امتحانات منسوخ ہوں۔ NTA (نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی) نے پیپرلیک ہونے کی وجہ سے طلبہ کے بھروسہ اور ان کے اعتمادکو ٹھیس پہنچائی ہے۔ لہٰذا میڈیکل اور دیگر اعلیٰ تعلیم کے داخلوں کامواقع معتبر ریاستوں کے حوالے کرکے ان کے ذریعہ امتحانات لیں۔ براہ کرم صدرجمہوریہ مرکزی حکومت پردباؤڈالیں تاکہ طلبہ کے ساتھ انصاف مل سکے۔ اور وہ بغیرکسی خوف کے امتحانات دے سکیں۔ یادداشت پر جناب غفوراحمد صدر SIOبسواکلیان کی دستخط ہے۔ جب کہ اس احتجاجی ریلی میں جناب غفور احمدصدر SIOبسواکلیان، ڈاکٹر ذبیح اللہ خان، پی آرسکریڑی، جناب ریاض پٹیل صدر SYMبسواکلیان، اسداللہ خان، SYMریاستی سکریڑی، جاویدمتین ایس آئی اور ضلع بیدر سکریٹری، مقامی سکریٹری مختار احمد، ریلی کے آرگنائزر جناب مجتہد احمد، مسٹر اسلم جناب، جناب نعیم الدین اور میرآصف علی وغیرہ موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!