علم کا حاصل کرنا سب کے لیۓ ضروری ہے مستقبل میں زندگی روشن ہوگی اور دُنیا میں اچھے رہنماء بن کر اُبھرتے ہیں بسوا کلیان میں ایس آئی او کے اکیڈمک ایکسیلینس ایوارڈ پروگرام سے مقررین کے خطابات

0
Post Ad

بسوا کلیان:( نامہ نگار)اسٹوڈنٹس اِسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او)بسواکلیان یونٹ کا اکیڈمک ایکسیلینس ایوارڈ 2024 پروگرام، بسوا کلیان کے ورشاہ فنکشن ہال میں منعقد ہوا جس کا آغاز مولانا اظہار الحق صاحب کی قرآت کلام پاک سے ہوا ۔افتتاحی کلمات برادر عبدالغفور صاحب صدر مقامی ایس آئی او بسواکلیان نے کیے اور بسوا کلیان تعلقہ کی تعلیمی صورت حال کو بھی پیش کیا اور کہا کہ ایس آئی او کی طرف سے ہر سال 10ویں جماعت اور 12ویں جماعت کے تعلقہ سطح ٹاپرس اور اسکول سطح درجہ اول و دوم میں کامیاب طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا جاتا ہے امسال بھی 2024 تعلقہ کے طلبہ و طالبات کو ایوارڈ دیا جارہا ہے اِس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر عبد الماجد منیار نے طلبہ و طالبات کو علم کے میدان میں آگے بڑھنے کی طرف توجہ دلائی ۔برادرمحمّد الطاف امجد ماہر تعلیم موٹیویشنل مقریرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین،سرپرست اور طالب علموں کو مستقبل میں اپنی زندگی کو روشن کرنے کے لئے مُختلف علوم کو سکھنے کے طرف توجہ دلائی اور سماج ومُلک کے لیۓ اپنا وقت و صلاحیت لگائیں اس سے مُلک کی ترقی بھی ہوگی اور بھائی چارے کا ماحول اورصحت مند معاشرہ کا فروغ بھی ہوگا ۔اس پروگرام کا صدارتی خطاب محمّد ناصر احمدریاستی سیکریٹری ایس آئی او آف کرناٹک نے کرتے ہوئے کہا کہ علم کی روشنی کو حاصل کرنے کے لیےآپ کو بہت دور بھی جانا پڑےتو جائیں ۔آخر میں تعلقہ سطح کے ایس ایس ایل سی ٹاپرس کی ایوارڈ دیا گیا محکمہ تعلیماتِ کی ریکارڈ کی مطابق تعلقہ بسوا کلیان کے سبھی سرکاری ہائی اسکول میں طالبہ آرتی نے کٹور چينما اقامتی اسكول خانہ پور نے620،طالبہ شروانی، آدرش ہائی ودیا لیا اسکول راجولہ نے 614،اور ساکشی ادرش ودیا لیا اسکول راجولا نے612 نمبرات اسی طرح غیر امدادی اسکول میں طالبہ رودرانی ودیا وکاس ہائی اسکول موضع منٹھال نے 609،طالبہ سنجانا، شرن بسویشور ہائی اسکول نے 607، اور طالبہ شواسمیتا ناگراجے بسویشور انگلش میڈیم اسکول نے 606 اور اسی طرح امدادی اسکول سے ٹاپرس کرنے والے طالبہ مہک فاطمہ،ذکری اُردو ہائی اسکول نے 590، طالبہ ادیتیہ جیجاماتا مراٹھی میڈیم ہائی اسکول نے 578 اور راما کرشنا گوپال راؤ ہائی اسکول موڈبي نے 564 نمبرات لے کر درجہ اول دوم اور سوم حاصل کرنے پرانعامات سے نوازا گیا ہے اور تعلقہ بسوا کلیان پی یو سی کے سائنس ٹاپرس لوکیش گنیش نے 98فیصد،کامرس ٹاپرز فیصل مبین نے97فیصد اور آرٹس ٹاپرس، سواتی دتاتے 95.66فیصد نشانات لیۓ ہیں ان سبھی طلبہ و طالبات کو والدین و سرپرست کی موجودگی میں ایس آئی او بسوا کلیان کی طرف سے دیئے جانے والے اکیڈمک ایکسیلینس ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا ۔اس موقع پر اسٹیج پر تشریف فرما مہمانان محمد نعیم الدین چابکسوار،امام الدّین صاحب صدر مقامی آئیٹا، محمد ریاض پٹیل صدر ایس ۔وائی ۔ایم۔ بسوا کلیان،سیف الدین صاحب ضلعی صدر ایس آئی او بیدر، محمد مختار احمد سکریٹری مقامی ایس آئی او، محمد فہیم الدّین سیکرٹریز کے علاوہ صاعقہ صبا صدر، و مسکان فاطمہ سیکریٹری جی آئی او بسوا کلیان، موجود تھے۔ اس موقع پر جاوید متین ضلعی سیکریٹری ایس آئی او بیدر و کنوینر پروگرام میر مشتاق علی نے بحسن وخوبی نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!