ایس آئی او کی جانب سے شہر شرالکپہ میں دوسری مرتبہ تہنیتی جلسہ کا انعقاد

0
Post Ad

شرالکپہ:(محمدیوسف رحیم بیدری) شہر شرالکپہ کے حضرت ٹیپو سلطان شادی محل میں sio کی جانب سے SSLC اور 2nd puc کے امتحانات میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے والے مسلم طلبہ و طالبات کے لیے تہنیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بچوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ اس طرح کا تہنیتی جلسہ شہر میں sio کی جانب سے دوسری مرتبہ منعقد کیا گیا تھا۔ SIO شرالکپہ کے مقامی صدر نظام الدین اپنی افتتاحی کلمات میں ناظرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ۔ یہ تہنیتی جلسہ کو منعقد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ امت کے بچوں میں پڑھنے کا جذبہ بڑھے اور تعلیمی میدان میں آگے بڑھے اور کامیابیان حاصل کریں۔ اور اسی کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی بتلایا کہ SIO یس ائی وہ پچھلے 43 برسوں سے تعلیمی میدان میں کام کرتے ہوئے ارہی ہے، مقامی سطح پر اسکولوں میں بچوں کے لیے ہاؤ ٹو فیس ایگزام، کیریر گائیڈنس جیسے اور کئی سارے ثقافتی پروگرام منعقد کرتے ہیں تاکہ ملک و ملت کے بچوں کا مستقبل سنورے۔ اسی طرح اس جلسہ کے مہمان خصوصی زکی احمد افریدی لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے بچوں کی تربیت کے عنوان پر بہت ہی بہترین انداز میں سورۃ لقمان کی ایتوں کو نوٹ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تربیت کی جائے اور والدین کو اپنے بچوں کا جائزہ لیتے رہنا چاہیے کہ وہ کیا کچھ کر رہے ہیں، اور طلبہ کو بھی اپنے اساتذہ کا ادب کرنا چاہیے اس سے اپنے علم میں اضافہ ہوتا ہے اور کامیابیان حاصل ہوتی ہیں۔اسی طرح مہمان خصوصی محمد آصف جلسہ سے مخاطب ہوتے ہوئے تعلیم کی اہمیت کے موضوع پر کہا کہ۔ اسلامی تاریخ پر گہری نظر ڈالتے ہوئے طلبہ اور طالبات کو اگے بڑھنا چاہیے، شہر کے ذمہ داروں کو بھی یہ بات بتلائی کہ اب ہم اپنے شہر کے نوجوانوں کو صحیح اخلاق اور صحیح علم نہیں دیں گے تو یہ نوجوان نسل انے والے دنوں میں گانجا اور ڈرگز کا شکار ہوں گے۔تو مستقبل کی فکر کریں اور نوجوانوں کی اصلاح کریں۔ اور اِسی طرح sio کہ ضلی صدر عتیق الرحمن ،sio کا تعارف پیش کیے اور sio تنظیم کی کارگزاری پیش کی۔ جلسہ میں کل 26 طلبہ و طالبات نے اعزازات حاصل کیے۔ جس میں 2nd PUC کی طالبہ ام ہانی 95.66، افرین 92, مدیحہ 91،اور شمع 86 حاصل کیے، تو وہی SSLC کہ طلبہ تحرین تاج 93.06 ،تحریم انجم 91.84، سلیمہ بی 89.44، جویریہ 89.12، بی بی مریم88، محمد عزیف88، محمد ابراہیم 87، طہ خلندر87، نشاط بانو 87، ناطقہ انجم 86،محمد زکوان 86، محمد عثمان 86، ندا فرحت 86، ام کنسا 85،محمد کیف 85، سمیہا 85،بی بی عائشہ 84،سہانہ 84، جویریہ انجم 84،کبری مجیب82 اور مابنّی 80 نمبرات حاصل کرتے ہوئے اعزازات حاصل کیے۔اور بہت ہی خوشی کی بات یہ رہی کہ ان تمام طلباء میں سے چند طلبہ ایسے تھے جنہوں نے ایک ایک سبجیکٹ میں کُل سو کے سو نمبرات حاصل کیے تھے، جس میںتحرین تاج (سماجیات میں 100)، سلیمہ بی (کنڑا میں 100) ،سعدیہ (اُردو میں 125) ، اور تحریم انجم (ہندی میں 100) نمبرات حاصل کرتے ہوئے قبول کئے ۔اس موقع پر جماعت اسلامی ہند کے امیر مقامی محمد حسین، AIITA کے ضلعی صدر قدیر بیگ ، مولانا ازاد انگلش ماڈل اسکول کے میر معلم ریاض احمد ، CEO بشیر حضرت،ثانی اسنین ،زبیر،فصیح الدین اور دیگر افراد موجود تھے،اس پروگرام کی نظامت SIO کے مقامی سکریٹری لقمان الحسن نے نبھائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!