باہمی محبت، الفت و وابستگی سے ہی دین کی خدمت اور مقصد نصب العین کو پا سکتے ہیں، بسوا کلیان میں جماعت اسلامی ہند خُصوصی اجتماع سے مقررین کے اظہار خیال

0
Post Ad

بسوا کلیان: (نامہ نگار )ائے ایمان والو! ثابت قدم رہو اور اللہ تعالیٰ کا ذکر کثرت سے کرتے رہیں،اطاعت کرو اللہ تعالیٰ کی و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی، دُنیا و آخرت میں کامیاب ہونگے اور آگے کی آیات کا درس میں ارشاد ہوا ہے کہ ایمان والوں!آپس میں جھگڑا نہیں کرنا،ورنہ تم کمزور ہونگے تمہاری ہوا اُکھڑ جائےگی اور تمہارے اندر طاقت ختم ہوجائےگی۔ سورۃ الانفال کی آیتوں کے درس قرآن دیتے ہوئے محترم عبد القادر معلّم، نے جماعتِ اسلامی ہند بسوا کلیان کے ہفتہ واری اجتماع میں بتائی اور مزید انہونے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے احکامات کی پابندی کرو اور صبر سے کام لیا کرو، مزید آگے کی آیات میں اللہ تعالیٰ نے ایمان والوں سے کہتا ہے کہ لوگوں کو دکھانے کے لئے مت نکلو، اللہ تمہارے اخلاص،نیت اور عمل کو دیکھتا ہے اس موقع پر محترم علاء الدین صاحب نے درس حدیث پیش کی۔ہفتہ واری اجتماع میں نواز احمد zac ممبر، نے فلسطین اور اسرائیل کی جنگ پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل، فلسطین کے ساتھ جنگ ہار چکا ہے۔اسکے باوجود کہ،فلسطین میں 40ہزار سے زائد لوگ بچے اور خواتین شہید ہوئے ہیں اسرائیل کے 600سے زائد آرمی مارے گئے ہیں۔آج کے ہفتہ واری اجتماع میں محترم الطاف امجد صاحب نے گذشتہ اتوار کو منعقد ہوئے شراب مکت کیمپ کی تفصیلات پیش کیے۔ جس میں 40لوگوں نے رجسٹریشن کروائے تھے ۔27افراد نے ڈاکٹر منور حسین صاحب سے رجوع ہو کر اپنا کونسلنگ کرتے ہوئےعلاج کرولیا،جامع مسجد بسوا کلیان میں منعقد ہوۓ اجتماع سے محمد یوسف الدین صاحب نے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک اِسلامی سے وابستگی سےہمارا مقصد، نصب العین کیا ہے۔جس مقصد اور شعور کے ساتھ وابستہ رہے ہوں،اس کام کے لیے ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھنے اور مُلاقات کرنے کا معمول بھی ہونا چاہیئے ۔ایک دوسرے کی کیفیت کو جاننے کی ضرورت ہے اور حالات کو جاننے کی بھی ضرورت ہے انہونے مزید کہاکہ ملت اسلامیہ کو آپس میں باہمی وابستگی و محبت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہونے مولانا مودودی رح کے گزرے ہوئے واقعات کو بھی پیش کیا اور کہا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، جب آپس میں ملتے تھے تو سورۃ العصر کو پڑھ لیتے تھے مزید کہاکہ ہم سب ایک دوسرے کے گھر، کاروباری اور دوسرے رفیقوں اور دوست احباب کے دیگر اہم معلومات سےساتھ وابستہ بھی رہیں، تو مقصد نصب العین کو دوسروں تک پہنچانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں اس موقع پر اسلم جناب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسوا کلیان نےآخر میں اختتامی کلمات کے ساتھ تذکیر اعلانات اور دعا فرمائی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!