شعبہ اردو سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور کے زیر اہتمام خصوصی لیکچرز کا انعقاد

0
Post Ad

وجئے پور :شعبہ اردو سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور کے زیر اہتمام خصوصی لیکچرز کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا اس جلسہ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد منہاج الدین، صدر شعبہ اردو اکامہادیوی ویمنس ڈگری کالج بیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہانی سننے سنانے کا شوق انسان کو ابتدا سے ہی رہا ہے جبکہ اس دور میں وہ شوق باقی نہ رہا اسی وجہ سے داستان، ناول کا مطالعہ کرنے والوں کی تعداد نہ کے برابر ہے مگر افسانہ اور افسانچہ کا مطالعہ کیا جا رہا ہے، انہوں نے اپنا افسانہ تاریک رات کا سفر کے ذریعے لڑکیوں پر ہونے والے ظلم و استحصال کے متعلق سیر حاصل روشنی ڈالی اور فن افسانہ نگاری پر تبصرہ کیا. اور ایک مہمان خصوصی محترمہ وحیدالنسا، صدر شعبہ اردو انجمن ویمنس ڈگری کالج بھٹکل نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ آج کے دور میں لوگ والدین کی عظمت کو فراموش کر رہے ہیں جبکہ ہماری کامیابی والدین کی خدمت اور ان کی اطاعت میں ہے آج ہم اردو ادب پر نظر ڈالتے ہیں تو علامہ اقبال، سر سید احمد خان، میر تقی میر وغیرہ اس سلسلے میں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور مزید کہا کہ طالبات کو چاہیے کہ وہ موبائل کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ اس کی بدولت انسان کسی کو وقت نہیں دے پا رہا ہے. اس جلسہ کے اور ایک مہمان خصوصی حافظ محمد مقیم احمد، صدر شعبہ اردو چندر شیکھر ویمنس ڈگری کالج منااکھیلی بیدر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کے فکر و فن کو ہماری زندگی کا حصہ بنائیں کیونکہ ان کے کلام میں رب چاہی زندگی کا ذکر پایا جاتا ہے انہوں نے فلسفہ خودی کو پیش کر کے انسانوں کے ضمیروں کو جگانے کی کوشش کی ہے. پرنسپل پروفیسر ایم ٹی کوٹنس نے صدارتی خطبہ سے سرفراز کیا، اسما ناگردینی نے قرآت کلام پاک و نظم دعا کو پیش کیا، ڈاکٹر محمد سمیع الدین اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور نے خیر مقدمی و نظامت کے فرائض انجام دیئے، ڈاکٹر ہاجرہ پروین صدر شعبہ اردو، سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین نے شکریہ کا خوشگوار فریضہ انجام دیا، اس جلسہ میں ڈاکٹر مشتاق احمد انعامدار کے علاوہ کثیر تعداد میں طالبات موجود رہے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!