دعوت دین فرض منصبی ہے، ملک کے دوسرے اقوام میں دعوت کا کام کا چاہئیے حفاظ، علماء و خطیب حضرات اس کام کے لیۓ آگے بڑھیں، بسوا کلیان میں مجلس العلماء تحریک اِسلامی ہند کرناٹک کے اجلاس سے علماء کرام کے خطابات

0
Post Ad

بسوا کلیان: (نامہ نگار) مجلس العلماء تحریک اسلامی ہند کرناٹک کی طرف سے جامع مسجد بسواکلیان میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔حافظ سید محمد کلیم اللہ رکن عاملہ مجلس العلماء، کہ علاؤہ مولانا محمد تصدق حسین ندوی تاسیسی رکن مجلس اور مولانا عبدالسلام قاسمی رکن مجلس العلماء، مولانا مونس کرمانی بیدر رکن مجلس العلماء نے خطاب فرمائیں ۔اسلام کی دعوت کا کام علماء کرام کا فرض منصبی ہے,مُلک کے دوسرے اقوام میں دعوت کا کام کرنے کی ضرورت ہے،انبیاء کرام کے طریقے دعوت الا اللہ ہم سب جانتے ہیں۔اس کام کے لیۓ امت مسلمہ کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے، اپنے اخلاق و کردار کے ساتھ, دعوت کے کام کو کریں اور اصلاح معاشرہ اور دیگر خدمات کے کام انجام دینی چاہیے اور مذید علماء کرام نے اولیاء کرام بزرگانِ دین کے دور کے واقعات کو پیش کرتے ہوۓ بھی دعوت کے کام کی طرف توجہ دلائی۔ ملکی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حفاظ و علماء کرام کی پہونچ مسجد سے آگے بڑھ کر سماج، میں خِدمت کے کام کے ساتھ ساتھ۔اصلاحی معاشرہ کے قیام اور تعلیم میدان عمل اور مُلکی و ملت اسلامیہ کے مسائل کی حل کرنے کے لئے کوشش کرنی چاہئیے ۔اس موقع پر اجلاس کا آغاز حافظ افضل صاحب کی قرآت کلام پاک سے ہوا۔ نعت شریف بھی پیش کی گئی، اور افتتاحی کلمات محترم مُحمّد یوسف نیلنگے، نے پیش کیے اجلاس میں حافظ اسلم جناب صاحب امیر مقامی بسواکلیان کے علاؤہ علماء وحفاظ کرام اوردیگر معزز حضرات موجود تھے۔ مجلس العلماء تحریکِ اسلامی ہند کرناٹک کی رکنیت سازی بھی عمل میں آئی۔پروگرام کے انعقاد میں مولانا اظہار الحق قاسمی ناظم مقامی مجلس العلماء تحریک اِسلامی بسوا کلیان نے سرگرم رول ادا کیا۔حافظ میر فرخندہ علی صاحب، رکن مجلس العلماء کی دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا اور قبل ازیں ضیافت وطعام کا بھی اہتمام کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!