طلبہ اور نوجوان ملک و ملت کے مستقبل اور معمار قوم ہیں ایس آئی اوبگدل کی جانب سے ”اسلامک چلڈرن فیسٹیول“ منعقد کیا گیا

0
Post Ad

بگدل: اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (بگدل یونٹ) نے بچوں کے لیے ایک روزہ پروگرام، اسلامک چلڈرن سرکل فیسٹ کے نام سے بتاریخ 29 اکتوبر 2023کو انعقاد کیا تھا۔ جس میں سوسے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔ یہ پروگرام بنیادی طور پر بچوں کے لیے علمی و ثقافتی مقابلوں کے لیے انعقاد کیا گیا ہے۔ اس میں پانچویں کلاس سے لے کر دسویں کلاس تک کے طلبہ کو حصہ لینے کا موقع دیا گیا۔ فارم پُر کرتے وقت ہی بچوں کو یہ سہولیت میسر کی گئی تھی کہ وہ اپنے پسندیدہ موضوعات اور کھیل کو خود ہی منتخب کر یں۔ مقابلوں کی فہرست میں میں قرآت، حمد، نعت، ترانے، کوئز، تقریر، رِیس،، ڈرائنگ وغیرہ شامل تھے۔، ایس آئی او ایک اسلامی طلبہ تنظیم ہے جو ملک میں اپنے اغراض و مقاصد کے حصول کے لیے پر امن طریقے سے کام کر رہی ہے۔ ایس آئی او کا مقصد“الٰہی ہدایات کے مطابق سماج کی تشکیل نو کے لیے طلبہ اور نوجوانوں کو تیار کرنا”ہے۔ فیسٹیول کا آغاز محمد آصف سوداگر(صدر مقامی ایس آئی او بگدل)نے فلیگ ہوسٹنگ سے کیا، برادر آصف نے ایس آئی او کی اہمیت، تاریخ اور کارناموں پر مختصر اظہار خیال کیا، انہوں نے کہا کہ طلبہ اور نوجوان ملک کا مستقبل اور معمار قوم ہیں۔انکی صلاحیتوں کو پہچان کر اسلامی کاز کے لئے لگانا ہمارا مقصد ہے اور سرپرستوں کو ان کی اسلامی نہج پر تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اسی کے بعد محمد تقی الدین (فیسٹول آرگنائیزر) نے فیسٹول کی تفصیلات بتائی، موصوف نے بتایا کہ مقامی سطح پر جیتنے والے افراد کو ضلعی سطح پر بھیجاجائیگااور ضلعی سطح پر کامیاب ہونے والے طلباء کو اسٹیٹ لیول فیسٹول بھیجاجائیگا، فیسٹول کے اختتام میں تمام کامیاب ہونے والے طلباء کو انعامات و اسنادات سے نوازا گیا، اس موقع پر محمدعمران غازی، (امیرمقامی جماعت اسلامی ہند بگدل)و دیگر جماعت اسلامی ہند و ایس آئی کے ممبران موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!