تعلقہ بسوا کلیان دیہات کےاُردُو اسکول کے لئے پرتیبھا کرانجی پروگرام کا کامیاب انعقاد

0
Post Ad

بسوا کلیان: سرکاری سطح پرتیبھا کارنجی کلچر پروگرام گورنمنٹ اردو ہائیر پرائمری اسکول سستاپور میں بسوا کلیان دیہات کے اسکول کا پروگرام رکھا گیا جس میں دیہات کے تمام اردو اسکولوں نے حصہ لیا اور پروگرام کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوا اس پروگرام میں صدر جناب فاروق صاحب اور گرام پنچایت ممبر جناب دستگیر صاحب،جناب لاڈلے صاحب، جناب حاجی صاحب نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ محمّد امام الدّین CRP کی نگرانی میں پرتیبھا کرنجی کلچر پروگرام ہوا جناب نصیر الدین صدر مدرس ہلسور , نے نظامت کے فرائض انجام دیئے جناب یوسف صاحب صدر مدرس مدرسہ ہذا نے تمام م مہمانوں کا استقبال کیا تمام مقابلاجات میں طلباء و طالبات نے حصہ لیا اور انعام اول و دوم پرطلباء کو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ ججس کے فرائض جناب روح الامین، ریحانہ بیگم، نسرین بانو، رئیس سلطانہ, انجم النساء، ایاز الدین. سنیلامس، عبدالستار، رادھا پنچال، اساتذہ نے انجام دیئے۔ کوئز مقابلہ میں ہلسور کے طلباء نے اول مقام اور دوسرا دوم مقام کوہ نور پہاڑ کے طلبا نے حاصل کیا جناب میر مکرم علی نے تمام اساتذہ، طلباء و طلبات، ججس ، ہیڈ ماسٹرس اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ SDMC صدر جناب فاروق صاحب نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کرام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم پر خاص توجہ دیں اور انہیں ترقی کے مقام کو پہنچانے میں اساتذہ اہم رول ادا کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!